امریکا، اسرائیل کی ایران کو پسماندگی میں دھکیلنے کی کوشش ناکام ہوگئی: ایرانی سپریم لیڈر

تہران(نیشنل ٹائمز) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کو پسماندگی میں دھکیلنے کی کوشش ناکام ہوگئی اور وہ وقت زیادہ دور نہیں جب بحیرہ عرب بھی دشمن سے پاک ہوجائے گا۔

آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے یہ بات ڈیفنس ویک اور حزب اللہ کے شہید سربراہ سید حسن نصراللہ کی دوسری برسی کے موقع پر جاری بیان میں کہی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ بعض لوگ اب ایران کو چوتھی سپر پاور کہتےہیں تاہم اللہ نے چاہا تو یہ سب سے بڑی طاقت ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں دشمن نے جنوبی ایران کےدونوں جانب سمندر کوکھیل کا میدان بنایا ہوا تھا مگر ہرمز کا دفاع کرنیوالوں کی وجہ سے اب وہ بحیرہ عرب سے آگے بڑھنے کی جرات نہیں کرتے۔

مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا تھاکہ ایران اس دور میں کبھی نہیں لوٹے گا جو دشمن دیکھنا چاہتا ہے۔ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کو پسماندگی میں دھکیلنے کی کوشش ناکام ہوگئی اور وہ وقت زیادہ دور نہیں جب بحیرہ عرب بھی دشمن سے پاک ہوجائے گا۔

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے سید حسن نصراللہ کو ہیروعرب کمانڈر اور مزاحمتی محاذ کی عظیم علامت قراردیا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آپریشنز، 7 دہشت گرد جہنم واصل
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی
امریکا، اسرائیل کی ایران کو پسماندگی میں دھکیلنے کی کوشش ناکام ہوگئی: ایرانی سپریم لیڈر
اقوام متحدہ کے ماہرین کا امریکا سے تارکین وطن کی تیسرے ممالک منتقلی روکنے کا مطالبہ
ایران کے متعدد سابق حکومتی عہدیداران کا حکومت کو خط، این پی ٹی معاہدے سے نکلنے کا مطالبہ
غزہ میں نیتن یاہو کی پیدا کردہ تکالیف کو جائز قرار نہیں دے سکتے، برطانوی وزیر خارجہ
ٹرمپ کی ایران کو پابندیوں میں ریلیف اور منجمد اثاثوں کی پیشکش کی تردید
پی ٹی آئی واضح کرے وہ پاکستان کے ساتھ ہے یا افغانستان کے ساتھ ؟ وفاقی وزرا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر