ٹرمپ کی ایران کو پابندیوں میں ریلیف اور منجمد اثاثوں کی پیشکش کی تردید

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ امریکا نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق اقدامات کے بدلے تہران کو پابندیوں میں ریلیف دینے یا منجمد ایرانی اثاثے بحال کرنے کی پیشکش کی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ایران کو کچھ بھی پیشکش نہیں کی اور امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کی رپورٹ کو غلط قرار دیتے ہوئے اسے ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب ایگزیوس نے امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ ایران کی جانب سے جوہری پروگرام کو محدود کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کی صورت میں ٹرمپ انتظامیہ پابندیوں میں نرمی اور منجمد ایرانی فنڈز تک رسائی دینے پر غور کر رہی ہے۔

یہ معاملہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان قطر سمیت علاقائی ثالثوں کے ذریعے بالواسطہ سفارتی رابطے جاری ہیں۔

ایگزیوس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی نمائندوں کے ساتھ مذاکرات میں آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے اور جوہری مذاکرات کی بحالی سے متعلق ایرانی شرائط پیش کی تھیں۔

رپورٹس کے مطابق ایران نے مذاکرات کی پیشرفت کیلئے امریکی بحری ناکہ بندی ختم کرنے، ایرانی تیل کی فروخت پر پابندیاں ہٹانے اور منجمد اثاثوں کی بحالی جیسے مطالبات پیش کیے ہیں، جبکہ امریکی حکام جوہری پروگرام سے متعلق ایرانی یقین دہانیوں اور اقدامات پر زور دے رہے ہیں۔

دریں اثنا، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا تھا کہ تہران سفارتی حل کیلئے تیار ہے اور ثالثوں کے ذریعے واشنگٹن کے جواب کا انتظار کر رہا ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان بالواسطہ رابطوں کے باوجود اہم معاملات پر اختلافات برقرار ہیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آپریشنز، 7 دہشت گرد جہنم واصل
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی
امریکا، اسرائیل کی ایران کو پسماندگی میں دھکیلنے کی کوشش ناکام ہوگئی: ایرانی سپریم لیڈر
اقوام متحدہ کے ماہرین کا امریکا سے تارکین وطن کی تیسرے ممالک منتقلی روکنے کا مطالبہ
ایران کے متعدد سابق حکومتی عہدیداران کا حکومت کو خط، این پی ٹی معاہدے سے نکلنے کا مطالبہ
غزہ میں نیتن یاہو کی پیدا کردہ تکالیف کو جائز قرار نہیں دے سکتے، برطانوی وزیر خارجہ
ٹرمپ کی ایران کو پابندیوں میں ریلیف اور منجمد اثاثوں کی پیشکش کی تردید
پی ٹی آئی واضح کرے وہ پاکستان کے ساتھ ہے یا افغانستان کے ساتھ ؟ وفاقی وزرا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر