ایران کے متعدد سابق حکومتی عہدیداران کا حکومت کو خط، این پی ٹی معاہدے سے نکلنے کا مطالبہ

تہران(نیشنل ٹائمز) ایران کے 30 سے زائد سابق حکومتی عہدیداروں نے کھلے خط کے ذریعے ایرانی حکومت سے جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی سے نکلنے کا مطالبہ کیا ہے۔

خط پر دستخط کرنے والوں میں سابق وزرا اور سابق نائب صدور بھی شامل ہیں، جن کا کہنا ہے کہ ایران کیلئے این پی ٹی میں موجود رہنا اب ملکی مفاد میں نہیں رہا، سپریم قومی سلامتی کمیٹی، حکومت اور پارلیمان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس معاہدے کے تحت تعاون روکنے اور اس سے با ضابطہ علیحدگی کے قانونی عمل کا آغاز کریں۔

خط لکھنے والوں میں محمد رضا میر تاج الدینی، محمد رضا رحیمی اور مسعود زریبافان شامل ہیں جو سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کے دور میں نائب صدر رہ چکے ہیں۔

اس کے علاوہ سابق وزیر اطلاعات حیدر مصلحی اور سابق صدر ابراہیم رئیسی کے دور کے نائب صدور امیر حسین قاضی زادہ ہاشمی، میثم لطیفی اور انسیہ خزعلی بھی خط کے دستخط کنندگان میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ایران 1970ء میں این پی ٹی کا رکن بنا تھا، اس معاہدے کے تحت ایران نے جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور استعمال نہ کرنے کی پابندی تسلیم کی تھی۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آپریشنز، 7 دہشت گرد جہنم واصل
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی
امریکا، اسرائیل کی ایران کو پسماندگی میں دھکیلنے کی کوشش ناکام ہوگئی: ایرانی سپریم لیڈر
اقوام متحدہ کے ماہرین کا امریکا سے تارکین وطن کی تیسرے ممالک منتقلی روکنے کا مطالبہ
ایران کے متعدد سابق حکومتی عہدیداران کا حکومت کو خط، این پی ٹی معاہدے سے نکلنے کا مطالبہ
غزہ میں نیتن یاہو کی پیدا کردہ تکالیف کو جائز قرار نہیں دے سکتے، برطانوی وزیر خارجہ
ٹرمپ کی ایران کو پابندیوں میں ریلیف اور منجمد اثاثوں کی پیشکش کی تردید
پی ٹی آئی واضح کرے وہ پاکستان کے ساتھ ہے یا افغانستان کے ساتھ ؟ وفاقی وزرا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر