نیو یارک(نیشنل ٹائمز)اقوام متحدہ کے مطابق ایران جنگ کے پہلے ماہ عرب معیشتوں کو 150 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔۔۔
جنگ سے عرب خطے کی مجموعی قومی پیداوار کا 4 فیصد متاثر ہوا۔عالمی ادارے کی جانب سے بتایا گیا کہ آبنائے ہرمز اور باب المندب میں بحری راستوں کی بندش سے عالمی تجارت کو خطرات لاحق ہیں، بحری راستوں میں خلل سے توانائی اور خوراک کی ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔خلیج فارس سے بحیرہ احمر تک بحری راستے توانائی اور تجارت کے لیے اہم ہیں۔



