امریکا کا گرین پر مستقل کنٹرول، معاہدہ طے پا گیا: ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا، ڈنمارک اور گرین لینڈ کے درمیان گرین لینڈ کی سکیورٹی سے متعلق معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت امریکا کو جزیرے کی سکیورٹی کے حوالے سے مستقل کردار حاصل ہوگا۔

صدر ٹرمپ کے مطابق معاہدے کے تحت امریکا گرین لینڈ کے دفاع اور سکیورٹی کیلئے ضروری اقدامات کر سکے گا جبکہ امریکی مخالف ممالک کو گرین لینڈ میں فوجی اڈے قائم کرنے، فوجی موجودگی رکھنے یا حساس نوعیت کی سرمایہ کاری کرنے سے روکا جائے گا، امریکا گرین لینڈ میں اپنی فوجی موجودگی بھی بڑھانے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

ڈنمارک کے وزیراعظم میٹے فریڈرکسن کے دفتر کے مطابق تینوں فریق آئندہ ہفتے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر معاہدے پر دستخط کریں گے، تاہم اس کے نفاذ سے قبل ضروری پارلیمانی کارروائی مکمل کرنا ہوگی۔

فریڈرکسن نے کہا کہ معاہدہ آرکٹک اور شمالی بحر اوقیانوس کے خطے میں مشترکہ سکیورٹی کو مضبوط کرے گا اور ڈنمارک و گرین لینڈ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو تسلیم کرتا ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق معاہدہ گرین لینڈ کی خودمختاری ڈنمارک کے پاس برقرار رکھتے ہوئے امریکی فوجی موجودگی میں اضافے کی راہ ہموار کرتا ہے۔

گرین لینڈ میں پہلے ہی امریکا کا پِٹوفک سپیس بیس موجود ہے، جو میزائل وارننگ، دفاع اور خلائی نگرانی کیلئے اہم سمجھا جاتا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا کا گرین پر مستقل کنٹرول، معاہدہ طے پا گیا: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے کیونکہ وہ مالی و عسکری لحاظ سے نقصان اٹھا رہا ہے، ٹرمپ
ایران جنگ میں امریکی فوجیوں کی ہلاکتیں پینٹاگون کے اعدادو شمار سے زیادہ ہونے کا انکشاف
سعودی سول ڈیفنس نے مختلف شہروں میں خطرے کا الرٹ جاری کر دیا
پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 65 پیسے کمی، ڈیزل 88 پیسے فی لیٹر سستا
جنوبی کوریا کا امریکا اور اسرائیل کی مشرق وسطیٰ کی جنگ میں فوج بھیجنے سے انکار
آرمینیا کو یورپی یونین کی رکنیت ملنا مشکل ہے، روسی وزیر خارجہ
کوہاٹ: پولیس لائن کے قریب خودکش حملہ، 21 افراد شہید، 103 زخمی، مقابلے میں 7 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر