بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے کہا ہے کہ چین جاپان پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنی جارحیت کی تاریخ کا سامنا کرے اور اس پر گہرائی سے غور کرے، جبکہ ٹھوس اقدامات کے ذریعے اپنے ایشیائی ہمسایہ ممالک اور عالمی برادری کا اعتماد حاصل کرے۔
95 سال قبل پیش آنے والا 18 ستمبر کا واقعہ جاپان کی چین پر 14 سالہ یلغار کا آغاز تھا۔
گو جیاکن نے جمعہ کو معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ جارحیت کے جرم سے انکار تاریخی نتائج کو چیلنج کرنے اور جنگ کے بعد قائم ہونے والے عالمی نظام کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ چین سمیت خطے کے تمام ممالک کو انتہائی چوکس رہنا چاہیے، جاپانی عسکریت پسندی کو دوبارہ سر اٹھانے کی اجازت نہیں دینی چاہیے اور تاریخی سانحات کو دوبارہ رونما نہیں ہونے دینا چاہیے۔
جاپان جارحیت کی اپنی تاریخ پر سنجیدگی سے غور کرے، چین کی تاکید



