2 ہزار سی سی تک مقامی ہائبرڈ گاڑیوں پرسیلزٹیکس میں کمی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی حکومت نے مقامی سطح پر تیار ہونے والی 2000 سی سی تک کی ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں (HEVs) کو 25 فیصد سیلز ٹیکس سے استثنیٰ دے دیا۔ اب ان گاڑیوں پر 25 فیصد کے۔۔۔

 بجائے عام شرح کے مطابق ٹیکس لاگو ہوگا۔وفاقی وزارت خزانہ نے S.R.O. 1525(I)/2026 کے ذریعے سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے تحت ایس آر او میں ترمیم کر دی ہے ۔ ترمیم کے تحت 2000 سی سی تک کی مقامی طور پر تیار یا اسمبل ہونے والی ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیبل II کے ٹیکس کے احکامات لاگو نہیں ہوں گے جس کے ذریعے گاڑیوں پر 25 فیصد کی شرح سے سیلز ٹیکس عائد کیا گیا تھا۔وزارت خزانہ نے مارچ 2023 میں جاری نوٹیفکیشن S.R.O. 297(I)/2023 کے تحت ایس یو ویز (SUVs)، سی یو ویز (CUVs)، 1400 سی سی یا اس سے زائد کی گاڑیوں اور ڈبل کیبن پک اپس پر 25 فیصد سیلز ٹیکس لاگو کیا تھا۔ مارچ 2024 کے S.R.O. 370(I)/2024 کے ذریعے اس فہرست میں 40 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی تمام مقامی گاڑیوں کو بھی شامل کرکے 25 فیصد ٹیکس کے دائرہ کار میں لایا گیا تھا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیبل II میں ترمیم کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔



  تازہ ترین   
اختیارات کے استعمال میں آئین کو ہر صورت مقدم رکھا جانا چاہئے: جسٹس امین الدین خان
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں کے حملوں کا جواب دینے کا اعلان
مہنگائی کے ستائے عوام کو ایک اور دھچکا، پٹرول مزید 4 روپے 42 پیسے مہنگا
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کیلئے مثبت پیغام ہے: ترک صدر
یمن کی صورتحال پر گہری نظر، حوثیوں سے براہ راست مذاکرات جاری ہیں: جے ڈی وینس
آئین پاکستان تمام شہریوں کے بنیادی حقوق کا محافظ ہے: وزیراعظم کا یوم جمہوریہ پر پیغام
ای سی سی نے وزیراعظم کے فیول ریلیف پیکج کی منظوری دے دی
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر