سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں کے حملوں کا جواب دینے کا اعلان

ریاض(نیشنل ٹائمز)حوثیوں نے سعودی عرب کے تین شہروں پر حملے کر دیئے، حملوں میں 13 افراد زخمی ہوگئے، سعودی اتحاد نے بڑے پیمانے پر جواب دینے کا اعلان کر دیا۔

اتحادی افواج کے مطابق خمیس مشیط، ابہا اور طائف کو نشانہ بنایا گیا، سعودی عرب نے تیل تنصیبات کے تحفظ کیلئے برطانیہ سے فوجی تعاون مانگ لیا، برطانوی وزیراعظم سعودی عسکری معاونت کی درخواست پر غور کر رہے ہیں، حملوں سے سعودی تیل تنصیبات کو خطرہ اور برطانیہ کو معاشی نقصان کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے یمنی حوثیوں نے سعودی عرب میں فوجی اڈے پر حملے کا دعویٰ کیا تھا، ترجمان کا کہنا تھا کہ خمیس مشیط میں کنگ خالد ایئربیس پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیا، طیاروں کے ہینگرز، ریڈارز، رن ویز اور گولہ بارود کے ذخائر کو نشانہ بنایا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کارروائی میں درجنوں بیلسٹک میزائل اور ڈرونز استعمال کئے گئے۔

سعودی اتحادی افواج نے حوثیوں کے حملوں کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔

یمن میں سعودی اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا کہ حوثیوں نے شہریوں اور شہری املاک کونشانہ بنایا ہے، اس سے حوثیوں کی انتہاپسندانہ سوچ اورکشیدگی میں اضافےکی پالیسی واضح ہوتی ہے۔

ترکی المالکی نے کہا کہ اتحادی افواج حملوں کا ذمہ داری اوربھرپور عزم کے ساتھ جواب دیں گی، حوثیوں کا مقابلہ کرنےکے لیے تمام ضروری عملی اور دفاعی اقدامات کیےجائیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز یمنی حوثیوں نے سعودی عرب کے کنگ خالد ائیر بیس پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔



  تازہ ترین   
اختیارات کے استعمال میں آئین کو ہر صورت مقدم رکھا جانا چاہئے: جسٹس امین الدین خان
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں کے حملوں کا جواب دینے کا اعلان
مہنگائی کے ستائے عوام کو ایک اور دھچکا، پٹرول مزید 4 روپے 42 پیسے مہنگا
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کیلئے مثبت پیغام ہے: ترک صدر
یمن کی صورتحال پر گہری نظر، حوثیوں سے براہ راست مذاکرات جاری ہیں: جے ڈی وینس
آئین پاکستان تمام شہریوں کے بنیادی حقوق کا محافظ ہے: وزیراعظم کا یوم جمہوریہ پر پیغام
ای سی سی نے وزیراعظم کے فیول ریلیف پیکج کی منظوری دے دی
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر