موبائل فونز کے بھاری ٹیکسوں سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) موبائل فونز پر عائد بھاری پی ٹی اے ٹیکس سے پریشان صارفین کے لیے بڑی سہولت سامنے آگئی، درآمد شدہ اسمارٹ فونز کے ٹیکس کی ادائیگی اب آسان ماہانہ اقساط میں کرنے کا راستہ ہموار ہوگیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی قاسم گیلانی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں اس پیش رفت کو عوام کے لیے اہم ریلیف قرار دیتے ہوئے بتایا کہ درآمد شدہ اسمارٹ فونز پر ٹیکس کے طریقہ کار میں نمایاں تبدیلی لائی گئی ہے۔ ان کے مطابق ریگولیٹری ڈیوٹی کی مد میں بھی تقریباً 18 ہزار روپے تک کمی ہوئی ہے۔ قاسم گیلانی کا کہنا تھا کہ اس سے قبل شہریوں کو موبائل فون استعمال کرنے کے لیے ایک لاکھ سے ڈھائی لاکھ روپے تک کا پی ٹی اے ٹیکس یکمشت ادا کرنا پڑتا تھا، جو عام صارف کے لیے خاصا مشکل بن چکا تھا۔انہوں نے بتایا کہ نئی سہولت کے تحت اب صارفین کو بھاری رقم ایک ہی مرتبہ ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ موبائل فون کا پی ٹی اے ٹیکس 8 ہزار سے 17 ہزار روپے تک ماہانہ آسان اقساط میں ادا کیا جاسکے گا، جس کے بعد صارفین اپنے فون استعمال کرسکیں گے۔ رکن قومی اسمبلی کے مطابق موجودہ دور میں اسمارٹ فون اور انٹرنیٹ روزمرہ زندگی کے ساتھ ساتھ تعلیم اور پیشہ ورانہ سرگرمیوں کے لیے بھی اہم ضرورت بن چکے ہیں۔ ان پر زیادہ ٹیکسوں کے باعث بالخصوص نوجوانوں اور مختلف شعبوں سے وابستہ افراد کو مالی مشکلات کا سامنا تھا۔قاسم گیلانی نے مزید کہا کہ عوام کو ملنے والے اس ریلیف کو حتمی قدم نہیں سمجھا جائے گا، بلکہ ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل آلات تک شہریوں کی رسائی آسان بنانے کے لیے مزید سہولتیں اور رعایتیں حاصل کرنے کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔



  تازہ ترین   
اختیارات کے استعمال میں آئین کو ہر صورت مقدم رکھا جانا چاہئے: جسٹس امین الدین خان
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں کے حملوں کا جواب دینے کا اعلان
مہنگائی کے ستائے عوام کو ایک اور دھچکا، پٹرول مزید 4 روپے 42 پیسے مہنگا
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کیلئے مثبت پیغام ہے: ترک صدر
یمن کی صورتحال پر گہری نظر، حوثیوں سے براہ راست مذاکرات جاری ہیں: جے ڈی وینس
آئین پاکستان تمام شہریوں کے بنیادی حقوق کا محافظ ہے: وزیراعظم کا یوم جمہوریہ پر پیغام
ای سی سی نے وزیراعظم کے فیول ریلیف پیکج کی منظوری دے دی
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر