محمد بن سلمان کی سینٹکام سربراہ سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

جدہ(نیشنل ٹائمز) سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان نے امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر سے جدہ میں ملاقات کی ہے۔

سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے تازہ علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا، تاہم سعودی یا امریکی حکام کی جانب سے مذاکرات کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی گروپ کی عسکری سرگرمیوں اور سعودی عرب پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹس کے مطابق حوثی جنگجوؤں نے حالیہ دنوں میں یمن کے بحیرہ احمر سے متصل علاقوں میں تیزی سے پیش قدمی کی ہے اور اہم ساحلی شہر موخا پر قبضے کے بعد باب المندب کے قریب واقع اہم جزیروں تک بھی اپنی رسائی بڑھا لی ہے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حوثیوں نے میون (پیریم) جزیرے کے بعد گریٹر اور لیزر حنیش جزائر پر بھی قبضہ کرلیا ہے، جس کے باعث انہیں بحیرہ احمر کی اہم تجارتی گزرگاہ پر مزید اسٹریٹجک برتری حاصل ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ باب المندب آبنائے بحیرہ احمر کو خلیج عدن سے ملاتی ہے اور عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہم سمندری راستہ ہے۔ اس راستے سے بحری جہاز بحر ہند سے بحیرہ احمر اور پھر نہر سویز کی جانب جاتے ہیں۔ 



  تازہ ترین   
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت پی ٹی آئی کے 24 ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کی ملاقات
محمد بن سلمان کی سینٹکام سربراہ سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
سٹیٹ بینک نے رواں مالی سال کی دوسری مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا
صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کو نشان امتیاز سے نواز دیا
مشرقِ وسطیٰ میں تنازع کے خاتمہ کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں: عاصم افتخار
امریکا وینزویلا کی طرح ایران کا تیل بھی قبضے میں لے سکتا ہے: صدر ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر