پیرس (نیشنل ٹائمز)فرانس میں مسافر ٹرین پٹری سے اترنے کے باعث 44 افراد زخمی ہوگئے ، ایک 18 سالہ خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس کے مطابق حادثے میں ممکنہ تخریب کاری کے پہلو سے بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ٹرین میں 186 مسافر سوار تھے ۔ حادثے کے بعد ہنگامی صورتحال نافذ کرکے 130 فائر فائٹرز، طبی ٹیموں اور 80 گاڑیوں کے ذریعے امدادی کارروائیاں کی گئیں۔ ریلوے لائن پر آمدورفت معطل ہے۔



