چین میں 2025 کے دوران 200 نئے معدنی ذخائر دریافت

تیانجن (شِنہوا) وزارت قدرتی وسائل کی جانب سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین میں 2025 کے دوران تیل اور گیس کے علاوہ معدنی ذخائر کے مجموعی طور پر 200 نئے ذخائر دریافت کئے گئے۔
“چائنہ منرل ریسورسز 2026” کے عنوان سے یہ رپورٹ چین کی شمالی تیانجن بلدیہ میں جاری 28 ویں چائنہ مائننگ کانفرنس و نمائش 2026 کے موقع پر جاری کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق 2025 میں چین کی ارضیاتی تلاش میں سرمایہ کاری مسلسل پانچویں سال مثبت نمو ریکارڈ کرنے کے ساتھ معدنیات کی تلاش میں بھی اہم پیش رفت جاری رہی۔
نئے دریافت ہونے والے 200 معدنی ذخائر میں 16 سونے اور 11 لوہے کے ذخائر شامل ہیں، جو سب سے زیادہ دریافت ہونے والی معدنیات کی اقسام ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روایتی تیل و گیس کی تلاش کے حوالے سے تاریم اور جونگ گار طاس سمیت مختلف علاقوں میں نئی تہوں اور نئے زونز میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
2025 میں چین کی کوئلے کی پیداوار 4.85 ارب ٹن رہی، جو گزشتہ سال کی نسبت 1.4 فیصد زیادہ ہے، جبکہ خام تیل کی پیداوار 21 کروڑ 60 لاکھ ٹن رہی، جس میں 1.5 فیصد اضافہ ہوا اور اس طرح مسلسل ساتویں سال مثبت نمو برقرار رہی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال قدرتی گیس کی پیداوار 262.06 ارب مکعب میٹر رہی، جو 6.3 فیصد زیادہ ہے۔
“باہمی مفاد پر مبنی تعاون، ماحول دوست اور ذہین ترقی” کے موضوع کے تحت منعقد ہونے والی اس تقریب میں 650 سے زائد ملکی و غیر ملکی کاروباری اداروں نے شرکت کی ہے۔ جمعرات سے ہفتہ تک جاری رہنے والی اس تقریب میں فورمز، نمائشیں اور کان کنی کے حقوق کی خرید و فروخت سے متعلق سرگرمیاں شامل رہیں، جن میں کان کنی کے شعبے کی اعلیٰ معیار کی ترقی اور کانوں کی ماحولیاتی بحالی سمیت مختلف موضوعات پر توجہ مرکوز کی گئی۔
14ویں 5 سالہ منصوبے (2021-2025) کے دوران چین نے تیل و گیس کے شعبوں سمیت 398 نئے بڑے اور درمیانے درجے کے سٹریٹجک معدنی ذخائر کی نشاندہی کی جبکہ تانبے، سونے اور پوٹاش سمیت اہم معدنیات کے شعبے میں تاریخی پیش رفت ہوئی۔



  تازہ ترین   
فوجی صلاحیتیں دشمن کی توقعات سے کہیں زیادہ، قومی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: سربراہ ایرانی فوج
امریکا محاصرہ اور جارحیت ختم کرے تو آبنائے ہرمز کھول دیں گے، ایرانی صدر
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کر لیے تو وہ اسرائیل کو تباہ کر دے گا، امریکی صدر
چینی صدر کی امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات میں کردار ادا کرنے کی پیشکش
حوثیوں کا یمن پر 48 گھنٹوں میں سعودی عرب کی جانب سے 129 فضائی حملوں کا دعویٰ
سعودی و برطانوی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو
ناکہ بندی کے دوران 60 روز میں 100 تجارتی بحری جہاز واپس بھیجے، سینٹ کام
پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر