شی جن پھنگ کا منصفانہ عالمی نظام کے لئے گلوبل ساؤتھ کو زیادہ موثر نمائندگی دینے پر زور

بیجنگ (شِنہوا) گلوبل ساؤتھ کے ابھرتے ہوئے کردار کے پیش نظر عالمی امور میں اسے زیادہ موثر آواز ملنی چاہیے۔
گزشتہ سال تیانجن میں ہونے والی ایس سی او سربراہی کانفرنس میں چینی صدر شی جن پھنگ نے گلوبل گورننس انیشی ایٹو پیش کیا تھا جو زیادہ منصفانہ اور مساوی عالمی نظم و نسق کے فروغ کے لئے چین کی جانب سے پیش کی گئی ایک اہم تجویز ہے۔
اس تصور کا بنیادی نکتہ یہ ہے کہ عالمی نظم و نسق میں ہر ملک کو اپنا مقام اور مساوی کردار حاصل ہونا چاہیے۔
شی جن پھنگ طویل عرصے سے اس موقف کا اظہار کرتے رہے ہیں کہ بین الاقوامی امور کا فیصلہ صرف طاقتور ممالک نہیں کر سکتے۔ انہوں نے گزشتہ ہفتے بشکیک میں کہا تھا کہ دنیا کے معاملات سب کو مل کر طے کرنے چاہئیں اور بین الاقوامی اصول بھی سب کی مشاورت سے بننے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ چند ممالک کی جانب سے عالمی امور پر غلبہ تاریخ کی چھوڑی ہوئی ایک ناانصافی ہے جبکہ ایک ملک، چند ممالک یا کسی بلاک کی جانب سے عالمی نظم ونسق مسلط کرنا حقیقی کثیرجہتی نہیں۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ کثیر سمتی دنیا کے اہم حصے اور اس کی ایک بڑی محرک قوت کی حیثیت سے گلوبل ساؤتھ کے ممالک کو بین الاقوامی امور میں زیادہ نمائندگی اور زیادہ موثر آواز ملنی چاہیے۔
گزشتہ برسوں کے دوران گلوبل ساؤتھ کے ممالک کے لئے ایس سی او اور برکس اپنے مفادات کے اظہار، موقف میں ہم آہنگی اور اجتماعی اثر و رسوخ مضبوط کرنے کے اہم پلیٹ فارم بن چکے ہیں۔
ان کے بڑھتے ہوئے کردار کو سیاسی رابطہ کاری میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ دونوں گروپوں نے بین الاقوامی اور علاقائی ہنگامی مسائل پر بیانات جاری کئے ہیں۔ مثال کے طور پر رواں سال مارچ میں ایس سی او کے رکن ممالک نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور ایران پر کئے گئے حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا تھا۔
شی جن پھنگ عالمی اقتصادی اور مالیاتی نظام کو بہتر بنانے پر بھی زور دیتے رہے ہیں۔ 2014 میں شی جن پھنگ اور برکس کے دیگر رہنماؤں نے نیو ڈیویلپمنٹ بینک کے قیام کے معاہدے پر باضابطہ دستخط کئے، جس سے ابھرتی ہوئی منڈیوں اور ترقی پذیر ممالک میں بنیادی شہری سہولتوں اور پائیدار ترقی کے منصوبوں کے لئے مالی معاونت کا ایک نیا ذریعہ فراہم ہوا۔
بشکیک میں ہونے والے ایس سی او سربراہی اجلاس میں رکن ممالک نے ایس سی او ڈیویلپمنٹ بینک کے قیام کی اہمیت کا بھی اعادہ کیا۔
اب زیادہ موثر آواز کے حصول کی کوشش ان نئے شعبوں تک بھی پھیل رہی ہے جو مستقبل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کریں گے۔ رواں سال جولائی میں شی جن پھنگ نے عالمی مصنوعی ذہانت تعاون تنظیم کے قیام کا اعلان کیا اور منصفانہ اور مساوی عالمی اے آئی نظم ونسق کی تشکیل کے لئے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ ہمیں وسیع پیمانے پر بین الاقوامی تعاون کرنا ہوگا اور گلوبل ساؤتھ کے ممالک کو صلاحیت سازی میں مدد دینی ہوگی تاکہ مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل شعبے میں پائے جانے والے فرق کو ختم کیا جا سکے، پائیدار ترقی کو فروغ دیا جا سکے اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں نئی تاریخی ناانصافی پیدا ہونے سے روکا جا سکے۔
ایس سی او اور برکس کے علاوہ چین نے چین۔افریقہ تعاون فورم اور چین۔آسیان سربراہی اجلاس جیسے پلیٹ فارمز کے ذریعے بھی گلوبل ساؤتھ کے لئے تعاون اور زیادہ نمائندگی کو فروغ دیا ہے۔
شی جن پھنگ متعدد مواقع پر کہہ چکے ہیں کہ چین ہمیشہ سے گلوبل ساؤتھ کا رکن رہا ہے اور ہمیشہ ترقی پذیر دنیا کا حصہ رہے گا۔
انہوں نے ایک موقع پر کہا تھا کہ بین الاقوامی منظرنامہ خواہ کتنا ہی تبدیل کیوں نہ ہو، ہم چین میں ہمیشہ گلوبل ساؤتھ کو اپنے دل میں رکھیں گے اور گلوبل ساؤتھ سے اپنے تعلق اور جڑیں برقرار رکھیں گے۔



  تازہ ترین   
فوجی صلاحیتیں دشمن کی توقعات سے کہیں زیادہ، قومی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: سربراہ ایرانی فوج
امریکا محاصرہ اور جارحیت ختم کرے تو آبنائے ہرمز کھول دیں گے، ایرانی صدر
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کر لیے تو وہ اسرائیل کو تباہ کر دے گا، امریکی صدر
چینی صدر کی امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات میں کردار ادا کرنے کی پیشکش
حوثیوں کا یمن پر 48 گھنٹوں میں سعودی عرب کی جانب سے 129 فضائی حملوں کا دعویٰ
سعودی و برطانوی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو
ناکہ بندی کے دوران 60 روز میں 100 تجارتی بحری جہاز واپس بھیجے، سینٹ کام
پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر