مہنگا پٹرول:حافظ نعیم الرحمان کا20ستمبر کا اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان

گوجرانوالہ، لاہور (نیشنل ٹائمز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے پٹرولیم مصنوعات پر لیوی ختم نہ ہونے پر 20 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25 کروڑ عوام کے حقوق کیلئے لاکھوں افراد کا سمندر چاروں اطراف سے اسلام آباد کی طرف مارچ کرے گا۔ فارم 47 کے حکمران نوشتہ دیوار پڑھ لیں، پٹرولیم لیوی کے خاتمے کا فیصلہ اب عوام اسلام آباد کی سڑکوں پر ہی کریں گے ۔ وزیراعظم شہباز شریف عوام کا موڈ سمجھیں اور فوری ریلیف دیں، عوام سڑکوں پر نکلے تو بھاگنے کا راستہ نہیں ملے گا۔گوجرانوالہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا 77 سال سے 40 فیصد غریب عوام پر جاگیردار اور وڈیرے مسلط ہیں اور قوم کا استحصال کر رہے ہیں۔ شریف خاندان کی ملوں میں کام کرنے والے مزدوروں تک کو بنیادی حقوق حاصل نہیں۔ پنجاب میں خواتین سے زیادتی کے ہزاروں مقدمات درج ہو رہے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ عوام کے پیسوں سے لندن میں عیاشی کر رہی ہیں۔ انہوں نے مریم نواز کو چیلنج کیا کہ دورہ لندن کے تمام اخراجات عوام کے سامنے رکھیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا ساڑھے 11 فیصد سود میں محض 3 فیصد کمی کردی جائے تو پٹرولیم لیوی سے کہیں زیادہ آمدنی ہوسکتی ہے ۔ اگر آئی ایم ایف پٹرولیم مصنوعات پر لیوی عائد کرنے کا کہتا ہے تو کیا مریم نواز نے جہاز آئی ایم ایف سے پوچھ کر لیا؟ کیا بینکوں کے قرضے آئی ایم ایف سے پوچھ کر معاف ہوتے ہیں؟ حکومت نے پٹرولیم لیوی ختم نہ کی تو حکومت گراؤ تحریک شروع کریں گے ۔انہوں نے کہا پی ٹی آئی، ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے مل کر اس نظام کو تحفظ دیا، آج بھی غریبوں کا استحصال ہو رہا ہے ، بچے ، نوجوان اور بوڑھے بھٹوں پر مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔ 20 ستمبر کو حکومت جتنے مرضی کنٹینر لگائے ، ہم کنٹینر ہٹا کر اسلام آباد پہنچیں گے اور عوام کے حقوق لے کر رہیں گے ۔ اس سے قبل منصورہ لاہور میں ملک بھر سے آئی جماعت اسلامی کی قیادت کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے پٹرولیم لیوی، مہنگائی اور آئی پی پیز کیخلاف جاری تحریک کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں تحریک میں شدت لانے پر اتفاق کیا گیا۔دوسری جانب پٹرولیم لیوی کیخلاف جماعت اسلامی کے لاہور، پشاور، کراچی سمیت ملک بھر میں بیسیوں مقامات پر جاری دھرنے جمعہ کو 27ویں روز میں داخل ہوگئے ۔ لاہور میں مال روڈ پر دھرنے کے باعث فیصل چوک سے متصل سڑکوں پر ٹریفک کا رش رہا۔



  تازہ ترین   
فوجی صلاحیتیں دشمن کی توقعات سے کہیں زیادہ، قومی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: سربراہ ایرانی فوج
امریکا محاصرہ اور جارحیت ختم کرے تو آبنائے ہرمز کھول دیں گے، ایرانی صدر
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کر لیے تو وہ اسرائیل کو تباہ کر دے گا، امریکی صدر
چینی صدر کی امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات میں کردار ادا کرنے کی پیشکش
حوثیوں کا یمن پر 48 گھنٹوں میں سعودی عرب کی جانب سے 129 فضائی حملوں کا دعویٰ
سعودی و برطانوی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو
ناکہ بندی کے دوران 60 روز میں 100 تجارتی بحری جہاز واپس بھیجے، سینٹ کام
پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر