پاکستان 29 اگست ، 2021مرتضیٰ علی شاہ پاکستان برطانیہ کی ریڈ لسٹ سے کیوں نہیں نکلا؟ وجوہات منظر عام پر آگئیں

لندن(نیشنل ٹائمز) برطانیہ کی جانب سے اپ ڈیٹ ٹریول لسٹ میں پاکستان کے بدستور ریڈلسٹ میں ہونے کے پیچھے چھپی وجوہات منظر عام پر آگئیں۔برٹش ہیلتھ

منسٹر لارڈ جیمز بیتھنل کی جانب سے رکن پارلیمنٹ یاسمین قریشی کو لکھے گئے خط کی تفصیلات جیو نیوز نے حاصل کر لی ہیں۔یاسمین قریشی کو لکھے گئے خط

میں لارڈ بیتھنل کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ رپورٹ ہونے والے کیسز سے کہیں زیادہ ہے جبکہ پاکستان میں ٹیسٹنگ اور

سیکوئنسنگ ریٹ کی شرح کافی کم ہے۔ہیلتھ منسٹر لارڈ جیمز بیتھنل کے مطابق پاکستان میں ڈیلٹا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، جس کے پیش نظر پاکستان کو
جینومک اسکریننگ کی صلاحیت بڑھانے میں تعاون کیا جائے گا۔لارڈ بیتھنل نے اپنے خط میں مزید لکھا کہ ٹریول لسٹ سے متعلق فیصلہ جوائنٹ بائیو سکیورٹی سینٹر کرتا ہے۔خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان کی وبا کے خلاف کاوشوں کو سراہتے ہیں اور مل کر کام کرتے رہیں گے۔خیال رہے کہ حال ہی میں برطانیہ کی جانب سے ٹریول لسٹ اپ ڈیٹ کی گئی ہے جس کے مطابق پاکستان بدستور ریڈ لسٹ میں موجود ہے جبکہ آئرلینڈ نے پاکستان کو سفری ریڈلسٹ سے خارج کر دیا ہے۔



  تازہ ترین   
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر