7 ستمبر شجاعت، غیرت اور پاک فضائیہ کے لازوال معرکوں کا تاریخ ساز دن

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) 7ستمبر شجاعت، غیرت اور پاک فضائیہ کے لازوال معرکوں کا وہ تاریخ ساز دن ہے جو ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کر دیتا ہے۔

1965 ء کی جنگ ہو یا تاریخ کا کوئی بھی کٹھن امتحان، پاک فضائیہ کے شاہینوں نے ہمیشہ دشمن کو دھول چٹائی، ایئر کموڈور سجاد حیدر کی قیادت میں پٹھان کوٹ ایئربیس پر حملے میں دشمن کے کئی طیارے زمین پر ہی تباہ کرنا ہوں یا ایم ایم عالم کاسرگودھا کے محاذ پر صرف ایک منٹ کے اندر اندر دشمن کے 5 طیارے مار گرانے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

پاک فضائیہ کے شاہینوں کی شجاعت تاریخ کا وہ روشن باب ہے جس پر پوری قوم کو فخر ہے، جرأت اور تربیت کی یہ روایت آج بھی اتنی ہی مضبوط ہے، 1965 سے لے کر آج تک، جب بھی معرکہ برپا ہوا، ان پاسبانوں نے دشمن کی ہر چال ناکام بنائی۔

2025 کے معرکے میں بھی شاہینوں نے روایتی حریف بھارت کو 0-6 سے تاریخی شکست دے کر ثابت کر دیا کہ میدان کارزار ہو یا دفاعِ وطن جیت ہمیشہ فولادی عزم کی ہوتی ہے۔

شاہینوں کی آسمان پر صرف پرواز ہی قابل ذکرنہیں بلکہ ان کی اڑان ان فولادی بازوؤں کی داستان ہے جو دن رات ہماری سرحدوں کی نگہبانی کرتے ہیں۔

پاک فضائیہ کے یہ جری شاہین کل بھی ہمارا غرور تھے اور آج بھی فتح و کامرانی کا نشان ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت کے نقشوں پر اتفاق کر لیا
ایران کا اربیل کے قریب امریکی نگرانی کرنے والا غبارہ مار گرانے کا دعویٰ
7 ستمبر شجاعت، غیرت اور پاک فضائیہ کے لازوال معرکوں کا تاریخ ساز دن
اسرائیلی فوج کے حملوں میں تیزی، باپ بیٹی سمیت 4 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
وطن کی فضاؤں کے محافظ پوری قوم کا فخر، ملک بھر میں یوم فضائیہ آج منایا جارہا ہے
وزیراعظم کا پاک فضائیہ کیلئے پیشہ ورانہ کامیابی اور ترقی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار
بھارت کو پاکستان میں پراکسیز کے ذریعے دہشتگردی کروانے سے باز آنا ہوگا: صدر زرداری
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں حقیقی اور دیرپا امن ممکن نہیں: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر