چنیوٹ :جائیداد کا تنازع ،بیوی، 3بچے قتل کردئیے

چنیوٹ (نیشنل ٹائمز)تھانہ صدر کے علاقے چک نمبر 126 میں مبینہ طور پر جائیداد کے تنازع پر ایک شخص نے اپنی بیوی اور تین کمسن بچوں کو قتل کردیا، پولیس نے شک کی بنیاد پر کھدائی کرکے تینوں بچوں کی لاشیں برآمد کرلیں جبکہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم اپنی بیوی پر اس کے حصے کی زرعی اراضی اپنے نام منتقل کرنے کیلئے مبینہ طور پر دباؤ ڈال رہا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق زمین اپنے نام منتقل نہ کرنے پر ملزم اپنی بیوی اور بچوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتا رہا۔پولیس کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر چھ روز قبل اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد تینوں بچوں کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا اور  لاشیں گڑھا کھود کر چھپا دیں۔

شک کی بنیاد پر پولیس نے نشاندہی کردہ مقام پر کھدائی کی تو وہاں سے تینوں بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ پولیس کے مطابق مقتول بچوں کی شناخت 7 سالہ ام البنی، 6 سالہ صبا زہرا اور 5 سالہ نواز کے نام سے ہوئی ہے ۔ لاشیں برآمد ہونے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس اور غم کی فضا پیدا ہوگئی۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ انتظامیہ نے مشرق وسطیٰ کیلئے نئی حکمت عملی پر کام شروع کر دیا، ایگزیوس
امریکی اپنی زندگیاں اور ٹیکس پرائی جنگ کیلئے استعمال نہ ہونے دیں، اسماعیل بقائی
امریکی صدر ٹرمپ کی ایران کے پِک ایکس ماؤنٹین پر حملے کی دھمکی
امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو جدید ہتھیار بیچنے کی منظوری دے دی
امریکا کیلئے مناسب لائحہ عمل یہ ہے کہ وہ خطے سے انخلا کرے، ترجمان ایرانی فوج
امریکا کی ایران کی مالی معاونت کرنیوالے عالمی مالیاتی اداروں کو سنگین نتائج کی دھمکی
ایرانی وزیر خارجہ کی اردن کے ہم منصب پر شدید تنقید
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 36 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر