امریکی اپنی زندگیاں اور ٹیکس پرائی جنگ کیلئے استعمال نہ ہونے دیں، اسماعیل بقائی

تہران(نیشنل ٹائمز)ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ خود کو ایسی جنگ کا ایندھن نہ بننے دیں جس کا فیصلہ ان کے مفادات کے بجائے کوئی اور کر رہا ہو۔

اپنے بیان میں اسماعیل بقائی نے امریکی شہریوں سے ایران جنگ کے دوران قرض معافی کی تجویز سے متعلق سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ میں جنگ کیلئے امریکی شہریوں کو مالی مراعات دینے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

ترجمان کے مطابق امریکی شہریوں کے طلبہ قرضے اور کریڈٹ کارڈ کے قرضے معاف کرنے کی تجویز دی گئی ہے، انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا امریکی شہری اپنی زندگیوں اور مستقبل کو کسی اور کی جنگ کیلئے استعمال ہونے دیں گے؟

اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ امریکی شہری خود کو ایسی جنگ کا ایندھن نہ بننے دیں اور اپنی زندگیاں اور ٹیکس کسی اور کی جنگ کیلئے استعمال نہ ہونے دیں۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ انتظامیہ نے مشرق وسطیٰ کیلئے نئی حکمت عملی پر کام شروع کر دیا، ایگزیوس
امریکی اپنی زندگیاں اور ٹیکس پرائی جنگ کیلئے استعمال نہ ہونے دیں، اسماعیل بقائی
امریکی صدر ٹرمپ کی ایران کے پِک ایکس ماؤنٹین پر حملے کی دھمکی
امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو جدید ہتھیار بیچنے کی منظوری دے دی
امریکا کیلئے مناسب لائحہ عمل یہ ہے کہ وہ خطے سے انخلا کرے، ترجمان ایرانی فوج
امریکا کی ایران کی مالی معاونت کرنیوالے عالمی مالیاتی اداروں کو سنگین نتائج کی دھمکی
ایرانی وزیر خارجہ کی اردن کے ہم منصب پر شدید تنقید
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 36 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر