قیامت قریب،دجال کے موجود ہونے پر حیرت نہیں ہوگی:امریکی نائب صدر

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایک انٹرویو کے دوران حیران کن انکشافات کیے ہیں ۔ انہوں نے پوڈکاسٹر برائس کرافورڈ کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ “قیامت قریب ہے “اور اگر “اینٹی کرائسٹ (دجال)ہمارے درمیان موجود ہو” تو انہیں کوئی حیرت نہیں ہوگی۔ اپنے کیتھولک عقیدے اور اپنی کتاب “Communion” کی تشہیر کے سلسلے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 75 فیصد یقین ہے کہ وہ جنت میں جائیں گے ۔وینس نے یہ نظریہ پیش کیا کہ اگر آسمان میں غیر معمولی یا ناقابل تشریح چیزیں (UFOs) موجود ہیں، تو اس بات کا امکان زیادہ ہے کہ وہ شیاطین یا فرشتے ہوں، نہ کہ دوسرے سیاروں سے آئی ہوئی خلائی مخلوق ۔ تاہم ان کے پاس اس کا کوئی سرکاری ثبوت یا فائل موجود نہیں ہے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کا ذکر کرتے ہوئے ، وینس سے پوچھا گیا کہ کیا کسی غیبی طاقت نے جان بچائی؟ وینس کا کہنا تھا کہ اس طرح کے اتفاقات خدائی مدد کے بغیر ممکن نہیں ہو سکتے ۔وینس نے کہا کہ بعض اوقات عالمی رہنماؤں کے بیانات میں انہیں ‘‘ایک خاص قسم کی تاریکی’’ محسوس ہوتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اے آئی کمپنیوں کی بعض سرگرمیوں کے گرد بھی ‘‘انتہائی عجیب و غریب نحوست’’ کا احساس ہوتا ہے ۔ ان کا دعویٰ تھا کہ بعض کمپنیاں جب اے آئی کے پرانے ماڈل کو ریٹائر کرتی ہیں تو اس کی باقاعدہ ‘‘تدفین’’ بھی کرتی ہیں۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ انتظامیہ نے مشرق وسطیٰ کیلئے نئی حکمت عملی پر کام شروع کر دیا، ایگزیوس
امریکی اپنی زندگیاں اور ٹیکس پرائی جنگ کیلئے استعمال نہ ہونے دیں، اسماعیل بقائی
امریکی صدر ٹرمپ کی ایران کے پِک ایکس ماؤنٹین پر حملے کی دھمکی
امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو جدید ہتھیار بیچنے کی منظوری دے دی
امریکا کیلئے مناسب لائحہ عمل یہ ہے کہ وہ خطے سے انخلا کرے، ترجمان ایرانی فوج
امریکا کی ایران کی مالی معاونت کرنیوالے عالمی مالیاتی اداروں کو سنگین نتائج کی دھمکی
ایرانی وزیر خارجہ کی اردن کے ہم منصب پر شدید تنقید
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 36 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر