صوبوں کو فوری گندم فراہم کریں ، اسحاق ڈار کی پاسکو کو ہدایت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت ملک میں گندم کے ذخائر کی صورتحال پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں 10 لاکھ میٹرک ٹن تک  گندم  درآمد کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد کا اعادہ کیا گیا، پہلے مرحلے میں 2 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کی جائے گی۔نائب وزیراعظم آفس کے مطابق پہلی کھیپ کی ترسیل نومبر میں مقرر ہے ، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو فوری طور پر درآمدی عمل شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔نائب وزیراعظم نے گندم کی درآمد سے متعلق صوبوں، وزارتِ قومی غذائی تحفظ اور وزارتِ تجارت کے تعاون اور رابطہ کاری کو سراہا۔اسحاق ڈار نے پاسکو کو ہدایت کی کہ ای سی سی سے منظور کردہ کوٹے کے مطابق صوبوں کو فوری طور پر گندم فراہم کی جائے ۔نائب وزیراعظم نے صوبوں کو مختص گندم کی بروقت ادائیگی اور اٹھان یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ انتظامیہ نے مشرق وسطیٰ کیلئے نئی حکمت عملی پر کام شروع کر دیا، ایگزیوس
امریکی اپنی زندگیاں اور ٹیکس پرائی جنگ کیلئے استعمال نہ ہونے دیں، اسماعیل بقائی
امریکی صدر ٹرمپ کی ایران کے پِک ایکس ماؤنٹین پر حملے کی دھمکی
امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو جدید ہتھیار بیچنے کی منظوری دے دی
امریکا کیلئے مناسب لائحہ عمل یہ ہے کہ وہ خطے سے انخلا کرے، ترجمان ایرانی فوج
امریکا کی ایران کی مالی معاونت کرنیوالے عالمی مالیاتی اداروں کو سنگین نتائج کی دھمکی
ایرانی وزیر خارجہ کی اردن کے ہم منصب پر شدید تنقید
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 36 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر