لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفیٰ دیدیا

لاہور(نیشنل ٹائمز)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا، وہ 7 مئی 2021 کو بطور ایڈیشنل جج تعینات ہوئے تھے اور انہوں نے جنوری 2036 میں ریٹائر ہونا تھا اور وہ اس وقت ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ میں 27ویں نمبر پر تھے تاہم انہوں نے 5 سال تین ماہ اور 27 دن جج رہنے کے بعدگزشتہ روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا۔جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفیٰ صدر پاکستان کو بھجوایا جس میں میں لکھا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 206کے تحت اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں،آئین اور قانون کی حکمرانی سے وابستگی کے عزم کے ساتھ بینچ چھوڑ رہا ہوں ،جج کے منصب پر خدمات انجام دینا اعزاز اور باعثِ فخر رہا،عدالتی منصب سے مستعفی ہونے کے بعد قانونی سکالرشپ، پالیسی ریسرچ اور تقابلی عدالتی پریکٹس سے وسیع وابستگی کا فیصلہ کیاہے ،عدالتی بینچ پر گزارے سال پیشہ ورانہ زندگی کے سب سے اہم اور بھرپور سال رہے ۔جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے کی کاپی رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو بھی بھجوا دی۔ 



  تازہ ترین   
ٹرمپ انتظامیہ نے مشرق وسطیٰ کیلئے نئی حکمت عملی پر کام شروع کر دیا، ایگزیوس
امریکی اپنی زندگیاں اور ٹیکس پرائی جنگ کیلئے استعمال نہ ہونے دیں، اسماعیل بقائی
امریکی صدر ٹرمپ کی ایران کے پِک ایکس ماؤنٹین پر حملے کی دھمکی
امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو جدید ہتھیار بیچنے کی منظوری دے دی
امریکا کیلئے مناسب لائحہ عمل یہ ہے کہ وہ خطے سے انخلا کرے، ترجمان ایرانی فوج
امریکا کی ایران کی مالی معاونت کرنیوالے عالمی مالیاتی اداروں کو سنگین نتائج کی دھمکی
ایرانی وزیر خارجہ کی اردن کے ہم منصب پر شدید تنقید
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 36 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر