گزشتہ سال 8 کروڑ افراد انتہائی غربت کا شکارہوئے، ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ

اسلام آبادد(نیشنل ٹائمز) ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ ترقی پذیر ایشیائی ممالک میں کوویڈ 19 کی وبا کی وجہ سے گزشتہ سال اندازاً 8 کروڑ افراد انتہائی غربت کا شکارہوگئے ہیں۔ ایکسپریس یوز کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کا کہنا ہے کہ کوویڈ 19 کی عالمگیر وبا کی وجہ سے ایشیا اور بحرالکاہل کے خطہ میں انتہائی غربت کی شرح میں اضافہ ہوا ہے، جب کہ وبا نے اقوام متحدہ کے ہزاریہ اہداف کے حصول کی کوششوں کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ حالیہ رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ ترقی پذیرایشیائی ممالک میں کوویڈ-19 کی وبا کی وجہ سے گزشتہ سال اندازاً 8 کروڑ افراد انتہائی غربت کا شکارہوگئے ہیں، وبا سے عدم مساوات اورانتہائی غربت میں بھی اضافہ ہوا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے 1.90 ڈالر یومیہ پرگزارہ کرنے والوں کوانتہائی غربت کی کیٹگری میں رکھا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وبا سے صحت اور تعلیم کے شعبے زیادہ متاثرہوگئے ہیں، اور ان شعبوں میں ترقی اور پیش رفت رک گئی ہے، رپورٹ 49 ممالک میں اقتصادی، مالیاتی، سماجی اور ماحولیاتی شعبہ جات میں کلیدی اشاریوں کے اعداد و شمار کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت ایشیا اور بحرالکاہل کے خطہ میں 2017 کے مقابلہ میں 203 ملین افراد انتہائی غربت کاشکارہیں جو ایشیا کی مجموعی آبادی کا 5.2 فیصد ہے، اگر وبا کی صورتحال نہ ہوتی تو اس صورت میں یہ تعداد مجموعی آبادی کا 2.6 فیصد ہوتیرپورٹ کے حوالے سے بارے ایشیائی ترقیاتی بینک کے چیف اکانومسٹ یاسویوکی ساوادا نے بتایا کہ ایشیا اوربحرالکاہل کے خطہ نے مختلف شعبوں میں نمایاں پیش رفت دکھائی، تاہم کووڈ 19 کی عالمگیر وبا نے ان سماجی اور اقتصادی کمزوریوں کو عیاں کردیا ہے جو جامع پائیدار ترقی کوکمزورکرسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ہزاریہ اہداف کے حصول کیلئے بحالی کے عمل میں تیزی لانا ہوگی، اور مصدقہ اعدادوشمار کی بنیاد پراقدامات کرنا ہوں گے، بحالی کے عمل میں معاشروں کے غریب اورمعاشی طور پر کمزور طبقات کو خصوصی ترجیح دینا ہوگی۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر