عمران کے دونوں بیٹے جب چاہیں پاکستان آسکتے ہیں :خواجہ آصف

لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے سلیمان خان اور قاسم خان آخری بار 2022 میں نائیکوپ پر پاکستان آئے تھے اور آج بھی اگر وہ چاہیں تو پاکستان آسکتے ہیں، نائیکوپ رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو پاکستان آنے کیلئے ویزے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ایکس پرخواجہ آصف نے کہاکہ دونوں کے نائیکوپ کارڈز موجود ہیں،سلیمان خان کا 6 جنوری 2030 تک اورقاسم خان کانائیکوپ 8 نومبر 2032 تک مو ثر ہے ۔ اس لئے ان کے خاندان یا پی ٹی آئی کی جانب سے یہ تاثر دینا غلط ہے کہ حکومت انہیں ویزا نہیں دے رہی کیونکہ نائیکوپ موجود ہونے کی صورت میں انہیں پاکستان آنے کیلئے ویزے کی ضرورت نہیں ۔ادھر وزیر دفاع خواجہ آصف نے گزشتہ روز علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کا دورہ کیا اور مسافروں کی سہولت کے انتظامات اور جاری بنیادی ڈھانچے کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ اے ایس ایف سیکنڈ ہولڈ (انٹرنیشنل)ایریا کے دورے کے دوران وزیر دفاع نے خواتین مسافروں کی طویل قطار کا مشاہدہ کیا اور اضافی سرچ کاؤنٹرز کھولنے کی ہدایت کی۔خواجہ آصف نے نئے تعمیر شدہ امیگریشن ایریا کے کاؤنٹرز کا بھی معائنہ کیا ۔ بعد ازاں انہوں نے زیر تعمیر ڈومیسٹک ڈیپارچر ایریا کا دورہ کیا اور ڈیپارچر ڈراپ آف لین پر ٹریفک کے رش پر تشویش کا اظہار کیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔ 



  تازہ ترین   
جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش، متعدد آبادیاں ڈوب گئیں، تعلیمی اداروں میں چھٹی
ترکیہ نے اسرائیلی وزیراعظم کو دنیا کی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیدیا
امریکی فوج کے سیکرٹری ڈین ڈرسکول مستعفی
ٹرمپ کی اردن میں فوجی اڈے پر کارروائی کے جواب میں ایران پر شدید حملوں کی دھمکی
اسرائیل اور یونان کے درمیان 3.5 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ طے
صدر مملکت آصف علی زرداری ویانا سے لندن پہنچ گئے
پاکستان کا عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کا دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر