پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کا دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

استنبول(نیشنل ٹائمز)مشترکہ دفاع سے متعلق مکہ معاہدے کے تحت قائم اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا اجلاس استنبول میں ہوا، جس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع اور چیفس آف ڈیفنس فورسز و چیفس آف جنرل اسٹاف نے شرکت کی۔

اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں تینوں ممالک نے خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے مکہ معاہدے کے فریم ورک کے تحت مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق تینوں ممالک کشیدگی میں کمی اور تحمل کے فروغ کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے، جبکہ مکہ معاہدے کے تحت تعاون کو مزید ادارہ جاتی شکل دینے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔

مشترکہ اعلامیے میں منصفانہ، جامع اور دیرپا امن کے لیے علاقائی کوششوں اور تعاون پر مبنی سلامتی کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

تینوں ممالک مشترکہ سرگرمیوں کے ذریعے مضبوط دفاعی صنعتی تعاون اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے کام کریں گے، جبکہ دفاعی صلاحیتوں اور مسلح افواج کے باہمی ربط و ہم آہنگی کو بھی مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ مکہ معاہدے پر مؤثر عملدرآمد کے ذریعے پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب علاقائی امن و استحکام کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہوئے بنیادی تعاون فراہم کریں گے۔ 



  تازہ ترین   
جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش، متعدد آبادیاں ڈوب گئیں، تعلیمی اداروں میں چھٹی
ترکیہ نے اسرائیلی وزیراعظم کو دنیا کی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیدیا
امریکی فوج کے سیکرٹری ڈین ڈرسکول مستعفی
ٹرمپ کی اردن میں فوجی اڈے پر کارروائی کے جواب میں ایران پر شدید حملوں کی دھمکی
اسرائیل اور یونان کے درمیان 3.5 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ طے
صدر مملکت آصف علی زرداری ویانا سے لندن پہنچ گئے
پاکستان کا عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کا دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر