لندن(نیشنل ٹائمز)صدر مملکت آصف علی زرداری ویانا سے لندن پہنچ گئے جہاں وہ تقریباً دو ہفتے قیام کریں گے۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کے برطانیہ میں قیام کے دوران مختلف میڈیکل چیک اپس بھی متوقع ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت لندن میں قیام کے دوران کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیں گے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری سے لندن میں مختلف وفود کی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، ان کے ہمراہ سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین بھی موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری تقریباً 6 سال بعد برطانیہ پہنچے ہیں جبکہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی بھی آئندہ چند روز میں لندن آمد متوقع ہے۔



