این اے 249، ضمنی انتخاب کیلئے پبلک نوٹس جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ریٹرننگ افسر نے این اے 249 میں ضمنی انتخاب کے لیے پبلک نوٹس جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق کاغذات نامزدگی13مارچ سے17مارچ تک جمع کرائے جاسکتے ہیں، امیدواروں کی فہرست18مارچ کوجاری کی جائے گی۔ ریٹرننگ افسر کا کہنا ہے کہ 25مارچ کو کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی۔ریٹرننگ افسر کی جانب سے جاری کررہ پبلک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی پر اپیلیں29مارچ کو دائر کی جاسکتی ہیں، اپیلوں پر فیصلہ 5اپریل کو ہوگا۔نوٹس کے مطابق امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست6اپریل کو جاری ہوگی۔ریٹرننگ افسر کا یہ بھی کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ7اپریل ہے، انتخابی نشان8اپریل کوالاٹ کیے جائیں گے، 29اپریل کو این اے249پر ضمنی الیکشن کا انعقاد ہوگا۔فیصل واوڈا کی خالی نشست این اے 249 پر ضمنی انتخاب کب ہوگا؟ شیڈول جاری خیال رہے کہ سینیٹر کا انتخاب لڑنے کے لیے فیصل واوڈا نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا، ان کے استعفیٰ دینے کے بعد این 249 کی نشست خالی ہوئی تھی۔واضح رہے کہ ن لیگ نے این اے 249 کے ضمنی الیکشن کے لیے امیدوار نامزد کردیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے امیدواروں میں امجد آفریدی، سبحان علی ساحل، عرفان نیازی، عزیز آفریدی، جنید لاکھانی، طارق نیازی، عبدالرحمان، ملک شہزاد، اعوان گل، عصمت نیازی شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر