عمران خان حکومت کو تین سالہ حکومتی ناکامیوں پر “شرمندگی و ندامت “کا اعتراف کرنا چاہئے، پیپلزپارٹی رہنما سید نئیر حسین بخاری کا شدید ردِ عمل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی سید نیر حسین بخاری نے وزیراعظم کے بیان پر شدیدردعمل دیدیا۔انہوں نے کہا کہ یو ٹرن ماسٹر عمران خان حکومت کو تین سالہ حکومتی ناکامیوں پر “شرمندگی و ندامت “کا اعتراف کرنا چاہئے ۔تین سال کی کارکردگی یہ ہے کہ حکمرانوں کے تمام منصوبے مافیاز کی سہولت کاری رہے ۔ وزیراعظم خاندانی چہتوں اور کابینہ ارکان نے بڑے میگا مالیاتی سیکنڈلز میں قومی خزانے کو کھربوں روپے کا نقصان پہنچایا ۔حکومتی سرپرستی میں ڈالر پٹرول آٹا چینی پٹرول کے مصنوعی بحران پیدا کرکے عوام کی جیبوں پر ڈالہ ڈالنے والے قانون سے گرفت سے آزاد ہیں ۔گڈ گورننس کا یہ حال رہا کہانسداد بدعنوانی کے دعویدار “امداد و سرپرست بدعنوانی” سرکار ہیں ۔حکومتی پارٹی اراکین رشوت بدعنوانی سو فی صد بڑھنے کا اعتراف کرتے ہیںانصاف یہ ہے کہ اعلی عدلیہ کے معزز ججوں کے خلاف ریفرنسزجگ ہنسائی کا باعث بنے ۔مالم جبہ ہیلی کاپٹر بی آر ٹی سیکنڈلز کے ملزمان نیب زدگان حکومتی چھتری کی پناہ میں ہیں ۔آزاد خود مختار انتخابات کےذمہ دار آئینی ادارہ الیکشن کمیشن کے اختیارات کم کرنے کی کوشش کی گئی ۔ڈی چوک میں گیس بجلی کے بل جلانے والے عوام الناس پر ہفتہ وار مہنگی بجلی گیس بم گراتے ہیں ۔ کشمیریوں کے سفیر بننے کے دعویداروں نے اسلام آباد سے کشمیر کا نام مٹایا ۔پارلیمنٹ پر بائر سے حملہ آور ہونے والے حکمرانوں نے پارلیمنٹ کو عضو معطل بنا کر رکھ دیا ہے ۔بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے کڑی شرائط معائدات سے پارلیمنٹ کو بے خبر رکھا ہوا ہے ۔میڈیا کی پیداوار پی ٹی آئی سرکار کے تین برس کے اقتدار میں میڈیا ہاؤسز اور میڈیا پرسنز کو بدترین حالات کا سامنا ہے ۔نیشنل ایکشن پلان حکومتی سرد خانے میں پڑے رہنے سے دہشتگردانہ کاروائیوں میں اضافہ ہوا۔



  تازہ ترین   
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر