اسحاق ڈار سے روسی اور فرانسیسی سفیروں کی ملاقات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے روسی اور فرانسیسی سفیروں نے ملاقاتیں کیں ۔روس کے سفیر البرٹ خوریف کے ساتھ ملاقات میں پاک روس دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور علاقائی امن و استحکام کے لیے سفارتی حل اور مذاکرات کے تسلسل پر زور دیاگیا ۔ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم نے پاک روس دوطرفہ تعلقات میں آنے والے مثبت موڑ اور بڑھتی پیشرفت کو سراہا۔انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اہم اور کلیدی شعبوں میں تعاون کے فروغ کے ساتھ ساتھ اعلیٰ سطح کے رابطوں اور ملاقاتوں کے تسلسل کی اہمیت پر خصوصی زور دیا۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم نے پاکستان کے اس دیرینہ اور اصولی موقف کا اعادہ کیا کہ تنازعات کے حل، اختلافات کو دور کرنے اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے فروغ کے لئے صرف مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد حل ہیں۔دریں اثنا اسحاق ڈار سے فرانسیسی سفیر نکولس گیلے نے الوداعی ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے سفیر نکولس گیلے کو اپنی سفارتی ذمہ داریاں مکمل کرنے پر مبارکباد دی اور پاکستان اور فرانس کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔ نائب وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے باہمی دلچسپی کے دوطرفہ اور علاقائی امور پر اعلی سطح کے روابط، مذاکرات اور مشاورت کے تسلسل کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ 



  تازہ ترین   
وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی
وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ایکٹ، کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
ٹرمپ کا ایران کے خلاف بڑی معاشی جنگ شروع کرنے کا اعلان
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں، 5 جہنم واصل، کئی زخمی
شامی وزیر خارجہ 19 سال بعد پاکستان پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
حوثی حملے میں زخمی 6 پاکستانی ملاح وطن واپس، 2 میتیں بھی منتقل
بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر