ٹرمپ کا ایران کے خلاف بڑی معاشی جنگ شروع کرنے کا اعلان

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف تاریخ کی سب سے سخت اقتصادی کارروائی کا اعلان کر دیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھے پیغام میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران کو مالی یا تجارتی سہولت فراہم کرنے کی صورت میں متعلقہ ملک کو بھی سخت معاشی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کو معاہدے کیلئے مجھ سے زیادہ بڑا موقع کسی اور نے نہیں دیا لیکن ایران نے قبول نہیں کیا، امریکا اب ایران کے خلاف کسی بھی ملک کے خلاف کی جانے والی سب سے تباہ کن اقتصادی کارروائی شروع کر رہا ہے جس میں غیر معمولی پیمانے پر اقتصادی جنگ اور ایران کو عالمی سطح پر تنہا کرنا شامل ہوگا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی بحریہ ختم ہو چکی، فضائیہ تباہ ہوچکی، فوجی فیکٹریاں ملبے میں تبدیل ہوچکی ہیں اور ایرانی کرنسی بے وقعت ہوچکی ہے، جو ملک یا ادارہ ایران کو مالی یا تجارتی سہارا فراہم کرے گا، اسے بھی امریکی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے تیل کی سمگلنگ، مالیاتی تبادلے اور سواپ لائنز، نقد رقم کی منتقلی، ایکسچینج ہاؤسز، بحری جہازوں کی رجسٹری، فرنٹ کمپنیوں کو روکنے کا مطالبہ کیا اور اس کارروائی کو “اقتصادی ڈی ڈے” قرار دیتے ہوئے امریکی اتحادیوں پر زور دیا کہ وہ ایران کو تنہا کرنے کیلئے امریکا کا ساتھ دیں۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ یہ تاریخی اقدامات ایران کو عالمی سطح پر طاقت کے استعمال اور دہشت گردی کی مبینہ معاونت سے روکنے کی اس کی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچائیں گے، ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی
وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ایکٹ، کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
ٹرمپ کا ایران کے خلاف بڑی معاشی جنگ شروع کرنے کا اعلان
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں، 5 جہنم واصل، کئی زخمی
شامی وزیر خارجہ 19 سال بعد پاکستان پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
حوثی حملے میں زخمی 6 پاکستانی ملاح وطن واپس، 2 میتیں بھی منتقل
بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر