انصاف مل گیا، آفریدی،ہسپتال کے باہر کارکن نہ آئیں،گوہر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو فوری ہسپتال  منتقل کیا جائے ، سپریم کورٹ کے حکم پر ہم مکمل عمل کریں گے ،پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے باہر کارکن جمع نہ ہوں تاکہ علاج میں کوئی رکاوٹ نہ آئے ، مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق رپورٹس کو ذاتی معاملات کیلئے استعمال نہیں کیا جائے گا، بشریٰ بی بی کو بھی طبی سہولیات فراہم کی جائیں ، پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کسی صورت عمران خان کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے۔

میں نے بطور جنرل سیکرٹری عدالت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ہم وہاں کوئی ہلڑ بازی نہیں کریں گے ، ہمیں اپنے وعدے کا پاس رکھنا ہے ۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا جو خالق و مالک ہے اس کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے ، ہمیں انصاف مل گیا، عدالتوں کا کام انصاف دینا ہے ، اگر عدالتیں انصاف نہیں دینگی تو عوام کہاں جا ئیں گے ؟ امید ہے سپریم کورٹ کے فیصلے پر جلد عملدرآمد ہوگا، ہمارا مطالبہ ہے کہ مزید انصاف پر مبنی فیصلے سامنے آئیں، تحریک انصاف کے ساتھ ہونے والے ظلم کا ازالہ انصاف پر مبنی مزید فیصلوں سے ہی ممکن ہے ،سہیل آفریدی نے کہا کہ کوئی ورکر ایسا اقدام نہ اٹھائے جس سے عدالتی فیصلے کی توہین ہو۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی
وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ایکٹ، کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
ٹرمپ کا ایران کے خلاف بڑی معاشی جنگ شروع کرنے کا اعلان
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں، 5 جہنم واصل، کئی زخمی
شامی وزیر خارجہ 19 سال بعد پاکستان پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
حوثی حملے میں زخمی 6 پاکستانی ملاح وطن واپس، 2 میتیں بھی منتقل
بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر