عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو علاج کیلئے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بانی کو 2 روز میں ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا، کسی صورت عمران خان کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے، ہم نے ہسپتال کے باہر عدالت کو اجتماعات نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے بطور جنرل سیکرٹری عدالت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ہم وہاں کوئی ہلڑ بازی نہیں کریں گے، ہمیں اپنے وعدے کا پاس رکھنا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا جو خالق و مالک ہے اس کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ مزید انصاف پر مبنی فیصلے سامنے آئیں، تحریک انصاف کے ساتھ ہونے والے ظلم کا ازالہ انصاف پر مبنی مزید فیصلوں سے ہی ممکن ہے۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ کوئی ورکر ایسا اقدام نہیں اٹھائے جس سے عدالتی فیصلے کی توہین ہو۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرئے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو فوری ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ کے حکم پر ہم مکمل عمل کریں گے، کارکنان بھی کسی قسم کا اجتماع نہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے باہر کارکنان جمع نہ ہوں تاکہ علاج میں کوئی رکاوٹ نہ آئے، بانی پی ٹی آئی کی صحت پر کبھی سیاست نہیں کریں گے۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق رپورٹس کو ذاتی معاملات کیلئے استعمال نہیں کیا جائے گا، بشریٰ بی بی کے معاملے کو بھی اسی طرح ایڈریس کیا جائے، انہیں بھی طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر