پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال

لاہور(نیشنل ٹائمز) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے، صوبے بھر میں مکمل کی گئی حلقہ بندیوں کا ریکارڈ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ارسال کر دیا گیا ہے۔

حلقہ بندیوں کا کام 20 اپریل 2026 سے شروع کیا گیا تھا، جس کے دوران شہریوں کی جانب سے 150 سے زائد اعتراضات دائر کئے گئے۔

لاہور میں مجموعی طور پر 433 یونین کونسلز قائم کی گئی ہیں، شالیمار ٹاؤن میں 72، راوی ٹاؤن میں 52، واہگہ ٹاؤن میں 25 اور علامہ اقبال ٹاؤن میں 37 یونین کونسلز قائم کی گئی ہیں۔

اسی طرح سٹی ٹاؤن میں 69، رائے ونڈ میں 32، ماڈل ٹاؤن میں 77، نشتر ٹاؤن میں 40 اور صدر میں 29 یونین کونسلز بنائی گئی ہیں۔

دستیاب ریکارڈ کے مطابق 2015 میں لاہور میں یونین کونسلز کی تعداد 274 تھی، جو اب بڑھ کر 433 ہوگئی ہے، حلقہ بندیوں کا ریکارڈ الیکشن کمیشن کو بھجوائے جانے کے بعد پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی جانب ایک اہم مرحلہ مکمل ہوگیا۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر