بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسزنے زیارت، ہرنائی اور سوراب میں دہشت گردوں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے۔

سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر زیارت اور ہرنائی کے درمیان پہاڑی سلسلے میں بڑا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جہاں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے کر مؤثرانداز میں نشانہ بنایا جس میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع سوراب کےعلاقے حاجیکہ گاؤں میں کامیاب آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد جہنم واصل ہوا، سکیورٹی فورسزنے دشت کٹائی اور حاجیکہ کے درمیان مؤثر ناکہ بندی قائم کی اور دہشت گردوں کی نقل وحرکت کا سراغ لگایا۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے ایمونیشن، میگزین، دستی بم، واکی ٹاکی، موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔

سکیورٹی فورسز بلوچستان میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور دیرپا امن کے قیام تک بلا تعطل اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہیں۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر