اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، نالہ لئی میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے لگی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 20 فٹ تک پہنچ گئی، گوالمنڈی پل کے مقام پر پانی کا بہاؤ 17 فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

نالہ لئی کے اطراف خطرے کے سائرن بجا دیئے گئے، نالہ لئی کے کناروں پر بسنے والے افراد کو فوری علاقہ خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، انتظامیہ کے مطابق ڈھوک کھبہ اور صادق آباد میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔

اعدادو شمار کے مطابق گولڑہ میں سب سے زیادہ 144 ملی میٹر، بوکرہ میں 132، پیرودھائی میں 105 اور گوالمنڈی میں 77 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گجرات، سیالکوٹ، جہلم، شکر گڑھ اور گردونواح میں موسلادھار بارش سے کئی علاقوں میں فیڈرز ٹرپ کر گئے جس سے بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کے چھٹے سپیل کا الرٹ جاری کیا گیا تھا۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں 21 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، مردان، صوابی کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈسلائیڈنگ کا اندیشہ ہے۔



  تازہ ترین   
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار
اسرائیل کو غزہ امن منصوبہ قبول کرنے پر مجبور کیا جائے: حماس
افغانستان کا کابل میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کا مطالبہ، واشنگٹن کا صاف انکار
ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر