وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی حکومت کےابتدائی 28 ماہ کےدوران قرضوں میں 18 ہزار 832 ارب روپےکا اضافہ ہوا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزات کے مطابق مارچ 2024 سے جون2026 کے28 ماہ کے دوران وفاقی حکومت کےمقامی قرضےمیں 16ہزار766ارب روپے اور بیرونی قرضے میں 2ہزار 66 ارب روپےکا اضافہ ہوا، قرضوں میں اوسطاً ہر روز 22 ارب 40 روپےسے زائد کا اضافہ بنتا ہے۔

دستاویزات کے مطابق نگران حکومت کے آخری مہینے فروری2024 تک وفاقی حکومت کےقرضے 64 ہزار 810 ارب روپے تھے جبکہ گزشتہ 28 ماہ میں ہونے والے اضافے کے بعد وفاقی حکومت کا قرضہ جون 2026 تک بڑھ کر 83 ہزار 642 ارب روپے ہو گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزکےمطابق فروری2024 تک مرکزی حکومت کا مقامی قرضہ42 ہزار675 ارب روپے تھا جو جون2026 تک بڑھ کر59 ہزار 441 ارب روپے ہوا۔

اسی طرح فروری 2024 تک وفاقی حکومت کابیرونی قرضہ22 ہزار 134ارب روپے تھا جو جون2026 تک بڑھ کر 24 ہزار 201 ارب روپے ہوگیا۔



  تازہ ترین   
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار
اسرائیل کو غزہ امن منصوبہ قبول کرنے پر مجبور کیا جائے: حماس
افغانستان کا کابل میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کا مطالبہ، واشنگٹن کا صاف انکار
ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر