کابل (نیشنل ٹائمز) افغانستان کے دارالحکومت کابل میںیکے بعد دیگرے تین دھماکے۔تفصیلات کے مطابق ایئر پورٹ کے علاقے میں تیسرے دھماکے کی آواز سنی گئی ۔ اس سے قبل شام کے وقت ایئر پورٹ پر یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے تھے جن میں 13 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوئے ہیں۔امریکی میڈیا کی بعض اطلاعات کے مطابق ایئر پورٹ پر ہونے والےتین دھماکوں میں امریکہ کے 13 فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہوئے ہیں جن میں سے چھ کی حالت تشویشناک ہے۔فوکس نیوز کی وائٹ ہاؤس کیلئے نمائندہ خصوصی جیکی ہینرک کے مطابق افغانستان میں ہونے والے دھماکوں میں امریکہ کے 10 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کے مطابق کابل ایئر پورٹ کے قریب ہونے والےتین دھماکوں میں10 امریکی فوجی اور 60 افغان شہری ہلاک ہوئےجبکہ دھماکوں میں 150 سے زائد افراد شدید زخمی۔
کابل میں یکے بعد دیگرے تین دھماکے، دس امریکی فوجیوں سمیت 60 ہلاکتیں جبکہ 150سے زائد زخمی



