امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکی محکمۂ دفاع (پینٹاگون) نے اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ سال یمن میں امریکی فضائی حملوں میں 153 شہری ہلاک ہوئے۔

امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یمن میں حوثیوں کے خلاف گزشتہ سال کئے گئے امریکی فضائی حملوں میں 243 زخمی ہوئے۔

پینٹاگون نے کانگریس کو پیش کی گئی 12 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں بتایا کہ یہ جانی نقصان اپریل 2025ء میں فوجی کارروائیوں کے دوران پیش آنے والے 3 مخصوص واقعات کے نتیجے میں ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ان واقعات میں 6 اپریل کو صنعاء میں ہونے والا فضائی حملہ شامل تھا، جس میں 5 شہری جاں بحق ہوئے، 17 اپریل کو راس عیسیٰ بندرگاہ پر کئے گئے حملے میں 80 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ 28 اپریل کو صعدہ کے قریب ہونے والے تیسرے حملے میں 47 افراد جاں بحق ہوئے۔

امریکی محکمۂ دفاع (پینٹاگون) کے مطابق فوجی مہم سے متعلق مزید 15 واقعات ابھی زیرِ جائزہ ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر