واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی سینیٹر چک شومر کی ایک بار پھر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
اپنے بیان میں سینیٹر چک شومر نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا، ٹرمپ نے امریکی فوجیوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کانگریس آئینی اختیارات دوبارہ استعمال کرتے ہوئے جنگ کے خاتمے کیلئے اقدامات کرے، ٹرمپ انتظامیہ ایرانی دھمکیوں کے معاملے پر سینیٹ کو فوری بریفنگ دے، ٹرمپ کو ترکیے سے نکالنے کیلئے کئے گئے غیر معمولی اقدامات سے متعلق کانگریس کو معلوم ہونا چاہیے۔
چک شومر نے کہا کہ امریکی اہلکاروں کو لاحق خطرات اور امریکا کو درپیش کسی بھی ممکنہ خطرے سے کانگریس کی آگاہی ضروری ہے، کانگریس کو اندھیرے میں رکھنا ناقابل قبول ہے، کانگریس کو اس سنگین خطرے کا علم میڈیا رپورٹس کے ذریعے ہوا۔



