وزیراعظم عمران خان سے روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کا ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد:(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم عمران خان سے روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دو طرفہ گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر بات کی.وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں افغانستان کی موجودہ صورت حال پر گفتگو کی گئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عالمی برادری کو افغانستان کے لوگوں کی مدد کے لیے مثبت طور پر کردار ادا کرنا چاہئے۔روسی صدر سے گفتگو میں وزیر اعظم نے کہا کہ افغانوں کے جان و مال، حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ایک جامع سیاسی تصفیہ آگے بڑھنے کا بہترین راستہ ہے، عالمی برادری کو افغانستان میں انسانی ضروریات کو پورا کرنے اور معاشی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔وزیراعظم نے افغانستان کی بدلتی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مربوط حکمت عملی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے پاک روس تعلقات کے فروغ کی کوششوں، پاک روس اعلی سطح کے تبادلے اور مختلف شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون پر اطمینان کا اظہارکیا۔وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کے ساتھ ساتھ توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔ اور پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن منصوبے کی جلد تکمیل کی ضرورت پر زور دیا۔اعلامیے میبں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن اور سلامتی کے فروغ کے لیے شنگھائی کے قریبی تعاون پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم نے صدر پیوٹن کو دورہ پاکستان کی دوبارہ دعوت بھی دی۔



  تازہ ترین   
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر