افغانستان میں جامع حکومت ہی امن واستحکام کیلئے آگے بڑھنے کا راستہ ہے، وزیراعظم

اسلام آباد:(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں جامع حکومت ہی امن واستحکام کےلیے آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔وزیراعظم عمران خان سے اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ملاقات کی، جس میں افغانستان کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے دنیا بھر میں ہنگامی حالات کے دوران خوراک کی فراہمی میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے کردار کو سراہا، اور کہا کہ پاکستان بھی عالمی ادارہ خوراک کے مختلف منصوبوں سے مستفید ہورہاہے، ورلڈ فوڈ پروگرام کے ساتھ شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ملاقات میں افغانستان کی بدلتی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اور افغان عوام کے لیے خوراک کی ضروریات پورا کرنے کے لیے پاکستان اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے تعاون پر بھی بات چیت کی گئی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے افغان شہریوں کو خوراک کی فراہمی پر پاکستان کی تعریف کی اور افغانستان کو امداد جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں جامع حکومت کی تشکیل اورعالمی برادری کا مثبت رویہ انسانی بحران سے بچا سکتا ہے، جامع حکومت ہی امن واستحکام کے لیے آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔



  تازہ ترین   
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر