چین۔یورپ سائنسی تعاون ’’برابر کی شراکت داری‘‘ بن چکا، ڈچ ماہر سرطان

ایمسٹرڈیم (شِنہوا) ایک معروف ڈچ ماہر سرطان نے کہا ہے کہ چین اور یورپ کے درمیان سائنسی تعاون اس روایتی ماڈل سے آگے نکل کر برابر کی شراکت داری میں بدل چکا ہے جس میں یورپ چینی سائنسدانوں کو تربیت دیا کرتا تھا۔
بیجنگ میں ’ چین بین الاقوامی سائنسی و تکنیکی تعاون ایوارڈ‘ سے نوازے گئے رینے برنارڈز نے شِنہوا کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں بتایا ’ہم اب بنیادی طور پر ایک ہی سطح پر ہیں۔ چین سائنسی پیداوار کے لحاظ سے یورپ اور امریکہ سے بھی آگے نکل چکا ہے۔ یہ تقریباً 10 سال کے عرصے میں ایک قابلِ ذکر کامیابی ہے۔‘
برنارڈز نیدرلینڈز کینسر انسٹیٹیوٹ میں سینئر سائنسدان اور ایک اکیڈمی پروفیسر ہونے کے ساتھ ساتھ ’رائل نیدرلینڈز اکیڈمی آف آرٹس اینڈ سائنسز‘ کے رکن بھی ہیں جو ایک دہائی سے زائد عرصے سے چینی محققین کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ 2015 سے وہ جگر کے سرطان کے دقیق علاج (پریسیژن تھراپیز) پر شنگھائی جیاؤ ٹونگ یونیورسٹی سے منسلک رینجی ہسپتال اور شنگھائی کینسر انسٹیٹیوٹ کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔
شراکت داری کے ابتدائی برسوں کو یاد کرتے ہوئے برنارڈز نے بتایا کہ یورپ کو سائنسی معیار اور تحقیقی نتائج میں تب بھی برتری حاصل تھی۔
انہوں نے کہا جب میں نے 2015 کے لگ بھگ چین کے ساتھ اپنے سائنسی تعاون کا آغاز کیا تھا تو چینی سائنسدان میری لیبارٹری جیسی اعلیٰ یورپی لیبارٹریوں کے محققین سے بہت کچھ سیکھ سکتے تھے۔ آج ہم ایسے شراکت داروں کا کردار ادا کر رہے ہیں جن کی اپنی صلاحیتیں ہیں اور وہ ایک دوسرے کے لیے معاون ہیں۔
برنارڈز کے نقطہ نظر کے مطابق چین عالمی سائنس میں ایک اہم شریکِ کار سے تیزی کے ساتھ دنیا کے ان سرکردہ جدت طرازوں میں شامل ہو چکا ہے، جن کی جدت طرازی کی صلاحیت سب سے تیز رفتاری سے بڑھ رہی ہے اور انہوں نے اس کا سبب سائنسی تحقیق، طویل المدتی منصوبہ بندی اور باصلاحیت افراد کی نشوونما میں مسلسل سرمایہ کاری کو قرار دیا۔
چین کے قومی بیورو برائے شماریات کی رواں برس جون میں جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 14 ویں پانچ سالہ منصوبے (2021-2025) کے دوران ملک کی مجموعی تحقیق و ترقی کے اخراجات میں سالانہ اوسطاً 10 فیصد اضافہ ہوا جبکہ تحقیق و ترقی (آر اینڈ ڈی) کی شرح جی ڈی پی کے 2.36 فیصد سے بڑھ کر 2.80 فیصد ہو گئی۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ چین نے گزشتہ چند دہائیوں کے دوران حیاتیاتی طبی تحقیق میں کہیں زیادہ سرمایہ کاری کی جس کا نتیجہ سائنسی معیار میں نمایاں اضافے کی صورت میں نکلنا ہی تھا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر