اسمارٹ لاک ڈاؤن پر ہمارا مذاق اڑایا گیا لیکن اب دنیا میں سب اسے اپنا رہے ہیں، وزیر اعظم

شیخوپورہ(نیشنل ٹائمز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاوَن پر ہمارا مذاق اڑایا گیا یہ پالیسی اب دنیا میں سب اپنا رہے ہیں۔شیخوپورہ میں رکھ جھوک اسمارٹ جنگل کے افتتاح کے موقع پر خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے ملک میں خود جنگلات کو تباہ ہوتے دیکھا ہے، پاکستان سے جیسے جیسے جنگلات کا خاتمہ ہوا جانور بھی ناپید ہوتے چلے گئے، عالمی حدت پاکستان کو بہت متاثر کررہی ہے، ہمارے گلیشئرز تیزی سے ختم ہورہے ہیں، ہم سیوریج کا پانی دریاؤں میں ڈال رہے ہیں، لاہور میں آلودگی اور سیوریج کے سنگین مسائل کا سامناہے، اس شہر کو تباہ کیا گیا، لاہور میں میٹھا پانی تھا، لوگ نلکوں سے پانی پیتے تھے، لاہور میں ماحولیاتی تبدیلی سے پانی کا لیول نیچے جا رہا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک کو سرسبز کرنے کا عزم کرنا ہے اور اپنی نسلوں کے لیے بہتر پاکستان چھوڑنا ہے،ہم نے اپنے 3 سال میں ایک ارب سے زائد پودے لگائے، ہمیں اب 10کروڑ درخت اگانے ہیں،درخت اگانے سے ماحولیات میں بہتری آئے گی، پہلی دفعہ منصوبہ بندی کرکے رکھ جھوک جنگل میں ایک کروڑ درخت لگائیں گے، ملک میں اسمارٹ لاک ڈاوَن پر ہمارا مذاق اڑایا گیا، دنیا نے کورونا سے متعلق ہمارے اقدامات کو سراہا، اسمارٹ لاک ڈاوَن کی پالیسی اب سب اپنا رہے ہیں، اسمارٹ فوریسٹ کی مثال بھی پورے پاکستان میں دی جائے گی۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں 10 ڈیمز تعمیر ہوں گے، دریائے راوی پر3 نئے بیراج بنائیں گے، دریائے راوی پر بیراج بنانے سے زیر زمین پانی کی سطح بلند ہوگی، راوی پراجیکٹ لاہور کے لئے پاکستان کے لئے بہت ضروری ہے، پنجاب اسپیڈ شہباز شریف بھی اس منصوبے کو نہیں بناسکے، لوگوں نے منصوبے کے خلاف اسٹے آرڈر لے لئے، راوی پراجیکٹ کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر