پاکستان جدید ٹیکنالوجی میں صفِ اول کی قوم بننے کی جانب گامزن ہے: شہباز شریف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان جدید ٹیکنالوجی میں صفِ اول کی قوم بننے کی جانب گامزن ہے، انڈس روبوٹکس اینڈ آٹونومس سسٹمز ایکسپو 2026 پاکستان کو 21ویں صدی کی جدید ٹیکنالوجی میں صفِ اول کا ملک بنانے کی جانب اہم قدم ہے۔

انڈس روبوٹکس اینڈ آٹونومس سسٹمز ایکسپو 2026 سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ روبوٹکس، مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور ڈرون ٹیکنالوجی معیشت کو مضبوط، قومی سلامتی کو مؤثر اور عوام کی زندگی کو مزید آسان بنائیں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اس سال انڈس اے آئی سمٹ کی میزبانی بھی کی جو جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے حکومتی عزم کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو ٹیکنالوجی کبھی خواب تھی، آج حقیقت بن چکی ہے اور مشینیں خود فیصلے کرنے اور ان پر عملدرآمد کی صلاحیت رکھتی ہیں، پاکستان نے ڈرونز کی 60 فیصد سے زائد مقامی تیاری حاصل کر لی ہے جبکہ جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے جدید ٹیکنالوجی کو مؤثر انداز میں اپنایا اور معرکۂ حق کے دوران آٹونومس سسٹمز اور سائبر سکیورٹی کے ذریعے سرحدوں کا کامیاب دفاع کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال جاری رکھے گا، دفاعی شعبے میں آٹونومس صلاحیتوں کے فروغ کے لیے واضح قانون سازی اور جامع فریم ورک بھی تیار کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان نے ڈیجیٹل تبدیلی کی واضح سمت اختیار کی ہے اور ملک روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کی مکمل ویلیو چین کا مالک بننے کی جانب بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے اے آئی سے لیس پرائم منسٹرز آفس سسٹم کا افتتاح کر دیا ہے، جو گورننس میں انقلابی تبدیلی لائے گا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، ڈیجیٹل مہارتوں اور جدید ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کر رہی ہے، جس کے نتیجے میں آئی سی ٹی برآمدات میں تقریباً 21 فیصد اضافہ ہوا ہے، پاکستان ای گورنمنٹ ڈویلپمنٹ انڈیکس میں 14 درجے بہتری حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔



  تازہ ترین   
بلوچستان:سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک، 2 خواتین خودکش حملہ آور گرفتار
پاکستان جدید ٹیکنالوجی میں صفِ اول کی قوم بننے کی جانب گامزن ہے: شہباز شریف
ایران کے ہر حملے کے جواب میں ایک پل یا بجلی گھر تباہ کیا جائیگا: ٹرمپ
حوثیوں کی سعودیہ کو دھمکیاں قابل مذمت، تجارت کو نشانہ بنانا قومی سلامتی پر حملہ تصور ہوگا: پاکستان
ایس اینڈ پی نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ’منفی بی‘ سے ’بی‘ کر دی
ایران کا خطے میں امریکی اڈوں پر تابڑ توڑ حملوں، ریڈار سسٹم تباہ کرنے کا دعویٰ
امریکا کے مسلسل گیارہویں رات ایران پر شدید حملے، تبریز اور سیریک میں دھماکے
ٹرمپ نے سعودی عرب کیساتھ سول جوہری معاہدے کی منظوری دیدی: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر