ایران کا خطے میں امریکی اڈوں پر تابڑ توڑ حملوں، ریڈار سسٹم تباہ کرنے کا دعویٰ

تہران(نیشنل ٹائمز) ایران نے خطے میں امریکی اڈوں پر تابڑ توڑ حملوں کا دعویٰ کر دیا، حملوں میں اسلحہ گوداموں اور امریکی افواج کے لاجسٹک آلات کو میزائل اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

پاسداران انقلاب نے اردن کے علاقے الرکبان میں امریکی فوجی اڈے پر ایف پندرہ طیارہ تباہ کرنے اور متعدد امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کر دیا، بیان میں کہا امریکی اڈے پر دفاعی ریڈار سسٹم تباہ کیا، بحرین میں میزائل حملے سے امریکی کمپنی ایمازون کا مرکزی ڈیٹا سینٹر تباہ ہوا۔

بحرین کے شہر محرق اور رفاع میں امریکی ریڈار اور فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا، کویت میں امریکی ریڈار، مواصلاتی نظام اور سیٹلائٹ تنصیبات پر میزائل اور ڈرونز داغے گئے۔

کویت کی علی السالم اور احمد الجابر ایئربیس پر ایم کیو نائن ڈرون ہینگر کو ٹارگٹ کیا گیا، ایف پی ایس 117 ریڈار، پیٹریاٹ دفاعی نظام اور فضائی دفاع سے متعلق سیٹلائٹ مواصلاتی نظام تباہ ہوگئے۔

کیمپ العدیر میں ہیلی کاپٹروں کے پارکنگ ایریا پر ڈرون حملہ کیا گیا، الجابر بیس میں فوجی دستوں کی رہائشی عمارت کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

اس کے علاوہ کویت کے مغربی علاقے میں واقع امریکی فوجی اڈے کیمپ دوحہ کو ڈورن حملوں کا نشانہ بنایا، حملوں میں اسلحہ گوداموں اور امریکی افواج کے لاجسٹک آلات کو نشانہ بنایا گیا۔

پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ کارروائی امریکا کی مسلسل جارحیت کے جواب میں کی گئی، دشمن کی کسی بھی نئی کارروائی کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، جارح دشمن کو سزا دینے کی کارروائی بدستور جاری ہے، یہ خطہ امریکی جارحیت پسند افواج کیلئے نہیں ہے، مزید جانی نقصان سے بچنے کیلئے امریکی فوج کو خطہ چھوڑ دینا چاہئے۔



  تازہ ترین   
بلوچستان:سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک، 2 خواتین خودکش حملہ آور گرفتار
پاکستان جدید ٹیکنالوجی میں صفِ اول کی قوم بننے کی جانب گامزن ہے: شہباز شریف
ایران کے ہر حملے کے جواب میں ایک پل یا بجلی گھر تباہ کیا جائیگا: ٹرمپ
حوثیوں کی سعودیہ کو دھمکیاں قابل مذمت، تجارت کو نشانہ بنانا قومی سلامتی پر حملہ تصور ہوگا: پاکستان
ایس اینڈ پی نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ’منفی بی‘ سے ’بی‘ کر دی
ایران کا خطے میں امریکی اڈوں پر تابڑ توڑ حملوں، ریڈار سسٹم تباہ کرنے کا دعویٰ
امریکا کے مسلسل گیارہویں رات ایران پر شدید حملے، تبریز اور سیریک میں دھماکے
ٹرمپ نے سعودی عرب کیساتھ سول جوہری معاہدے کی منظوری دیدی: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر