حوثیوں کی سعودیہ کو دھمکیاں قابل مذمت، تجارت کو نشانہ بنانا قومی سلامتی پر حملہ تصور ہوگا: پاکستان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان نے حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب اور بحیرہ احمر میں تجارتی جہازرانی کے خلاف جاری دھمکیوں کی شدید مذمت کی اور سعودی عرب کے ساتھ تجارت کو نشانہ بنانا ناقابل قبول قرار دے دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب اور بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز رانی کے خلاف جاری دھمکیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان نے سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت کے لئے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی پرچم بردار جہازوں کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کیلئے خطرہ تصور کیا جائے گا، پاکستان کے سمندری مفادات کے خلاف جارجانہ کارروائی برداشت نہیں ہوگی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان بات چیت، سفارت کاری اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لئے پر عزم ہے، تمام فریقین بین الاقوامی قوانین کا احترام کریں اور بین الاقوامی سمندری نقل و حمل کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنائیں۔

خیال رہے کہ حوثی باغیوں نے گزشتہ روز سعودی عرب کی بحری ناکہ بندی کا اعلان کیا تھا جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی دھمکی دی تھی کہ اگر اگر حوثیوں نے بحیرہ احمر کی ناکہ بندی کی دھمکی پر عمل کیا تو امریکا کو معاملہ خود سنبھالنا پڑے گا، امریکا اس کا جواب دے گا۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے
ہمارے مفادات اور تقدیریں پہلے سے زیادہ جڑی ہیں: ایرانی صدر کا یوم آزادی پر پیغام
روس اور پاکستان کے تعلقات کامیابی کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں: ولادیمیر پوتن
وزیر داخلہ بلوچستان کے قافلے پر مستونگ میں حملہ، 6 پولیس اہلکار زخمی
یوم آزادی: مسلح افواج کا تحریک پاکستان کے بانی رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش
پاکستان کے پاس بے پناہ وسائل اور مؤثر نظام موجود ہے: چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت
پانی ہماری ریڈ لائن، بھارت راہ راست پر نہ آیا تو منہ توڑ جواب دیں گے: وزیراعظم
ترک نائب صدر کی یوم آزادی پاکستان کی تقریب میں شرکت، لازوال محبت کا اظہار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر