ایس اینڈ پی نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ’منفی بی‘ سے ’بی‘ کر دی

نیویارک(نیشنل ٹائمز) عالمی ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگز نے پاکستان کی طویل المدتی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ “منفی بی (B-)” سے بڑھا کر “بی (B)” کر دی ہے، جبکہ ملک کا آؤٹ لک مستحکم قرار دیا گیا ہے۔

ایس اینڈ پی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو برسوں کے دوران ادارہ جاتی استحکام، آئی ایم ایف کے اصلاحاتی پروگرام پر مؤثر عمل درآمد اور مالیاتی نظم و ضبط نے پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان اقدامات کے نتیجے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوا اور بیرونی مالیاتی دباؤ میں کمی آئی۔

رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور محصولات میں اضافے کی کوششوں کے باعث مالیاتی خسارہ کم ہوا، جس سے حکومتی قرضوں کے بوجھ میں بھی بتدریج کمی کی توقع ہے۔

ایجنسی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے معاشی اور مالیاتی اشاریوں میں بہتری ہی کریڈٹ ریٹنگ میں اضافے کی بنیادی وجہ ہے، جون 2026 کے اختتام تک پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 25.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے، جبکہ دسمبر 2022 میں یہ صرف 6.7 ارب ڈالر کی کم ترین سطح پر تھے۔

ایجنسی نے کہا کہ موجودہ ذخائر آئندہ بارہ ماہ کے دوران بیرونی ادائیگیوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ہیں، آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر مالیت کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (ای ایف ایف) پروگرام اور دوطرفہ شراکت داروں کی مالی معاونت نے پاکستان کے معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان اب تک آئی ایم ایف پروگرام کے بیشتر اہداف کامیابی سے حاصل کر چکا ہے، جس کے باعث فنڈز کی بروقت فراہمی ممکن ہوئی۔

ایجنسی نے مالی سال 2027 میں پاکستان کی اقتصادی شرح نمو 3.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ اصلاحات کا تسلسل معاشی سرگرمیوں میں اضافے کا باعث بنے گا، تاہم مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے سبب توانائی کی قیمتوں میں اضافے سے محدود دباؤ برقرار رہ سکتا ہے۔

ایس اینڈ پی نے خبردار کیا کہ اگر حکومت مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے میں ناکام رہی، بیرونی مالی معاونت میں کمی آئی یا سودی ادائیگیوں کا بوجھ دوبارہ نمایاں طور پر بڑھ گیا تو پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ پر منفی دباؤ پڑ سکتا ہے۔ 



  تازہ ترین   
بلوچستان:سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک، 2 خواتین خودکش حملہ آور گرفتار
پاکستان جدید ٹیکنالوجی میں صفِ اول کی قوم بننے کی جانب گامزن ہے: شہباز شریف
ایران کے ہر حملے کے جواب میں ایک پل یا بجلی گھر تباہ کیا جائیگا: ٹرمپ
حوثیوں کی سعودیہ کو دھمکیاں قابل مذمت، تجارت کو نشانہ بنانا قومی سلامتی پر حملہ تصور ہوگا: پاکستان
ایس اینڈ پی نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ’منفی بی‘ سے ’بی‘ کر دی
ایران کا خطے میں امریکی اڈوں پر تابڑ توڑ حملوں، ریڈار سسٹم تباہ کرنے کا دعویٰ
امریکا کے مسلسل گیارہویں رات ایران پر شدید حملے، تبریز اور سیریک میں دھماکے
ٹرمپ نے سعودی عرب کیساتھ سول جوہری معاہدے کی منظوری دیدی: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر