ایم ڈی بیت المال ملک ظہیر عباس کھوکھر نے 200بچوں کے ہمراہ پودے لگائے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ملک کو صاف اور سرسبز بنانے کے وزیر اعظم کے عزم میں عملی شمولیت اختیار کرتے ہوئے دارلاحساس کے یتیم بچوں نے فیض آباد انٹرچینج سے ملحقہ میدانی علاقے میں منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال ملک ظہیر عباس کھوکھرکے ہمراہ پودے لگائے۔پودے لگانے کی اس مہم میں تقریباً200بچوں نے شرکت کرتے ہوئے 200سے زائدپودے لگائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم۔ڈی پاکستان بیت المال نے کہا کہ اس مہم میں ان بچوں کو شرکت کرنے کا مقصد ان میں پودے لگانے کی قومی ذمہ داری کا احساس پیدا کرنا ہے، اس عمر میں پودے لگانے سے ان کے دل میں ناصرف قدرت سے محبت پیدا ہوگی بلکہ یہ بچے پودے لگانے کو اپنی زندگی کا معمول بنالیں گے اور پاکستان کو ہرا بھرا خوشگوار ماحول والا ملک بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے ملک کو جنگلات کی کمی، آلودگی، کاربن کے اخراج جیسے مسائل اور شدید موسموں کے بد اثرات اور بڑھتے ہوئے عالمی درجہ حرارت سے محفوظ بنانے کے چیلنج کو ایک مشن کے طور پر لیا ہے جسے پورا کرنے کے لیے پوری قوم کوحکومت کا ساتھ دینا چاہیے۔ مہم میں شریک بچوں کے حوالے سے بتاتے ہوئے ملک ظہیر عباس نے کہا کہ اس وقت پاکستان بیت المال کے ملک بھرمیں 51دارلاحساس قائم ہیں جہاں یتیم بچوں کی بہترین انداز میں کفالت اور تعلیم و تربیت کو یقینی بنایا جارہا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر