پیپلز پارٹی کراچی کو بہتری کی طرف لے کر جارہی ہے، بلاول بھٹو زرداری

کراچی(نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی کو بہتری کی طرف لے کر جارہی ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی میں بہت مسائل ہیں اس سے انکارنہیں کر سکتے، ہم عوام کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں، کراچی تبدیل ہوچکا ہے، شہر میں ایڈمنسٹریٹر کی تقرری کے بعد کام بہتر ہورہے ہیں، جگہ جگہ ترقیاتی کام چل رہے ہیں، کچھ مکمل ہوچکے ہیں اور چند ہونے والے ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے دور میں ضلع وسطی کچرے کا ڈھیر تھا، کراچی کےعوام تحریک انصاف اور ایم کیوایم کو پہچان چکےہیں، عمران خان اور ایم کیوایم نے شہرمیں نہ تو ایک اینٹ لگائی اور نہ ہی ایک قطرہ پانی فراہم کیا، ہمارے پاس وسائل کم ہیں،وفاق ہمیں اپنا حق نہیں دے رہا، حکومت سے پوچھتے ہیں کہ شہر کو دیا گیا 11 سو ارب کے پیکیج کا کیا ہوا؟ سندھ نے اپنے وسائل سے پانی کی قلت کا خاتمہ کیا ہے، ہم شہر کو بہتری کی طرف لے جارہے ہیں، عوام سے اپیل ہے کہ ہمارے ساتھ دیں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں۔سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ کے بلدیاتی نظام نے اپنی آئینی مدت پوری کرکے جمہوری روایت کو زندہ رکھا، مردم شماری کا معاملہ طے ہوتے ہی ہم لوکل باڈیزانتخاب کرانےکو تیار ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں عوام کے حق روزگار پر ڈاکا ڈالا جارہا ہے، ایک کروڑ روزگار دینے کا وعدہ کرنے والی حکومت لوگوں سے روزگار چھین چکی ہے، پیپلزپارٹی نے حکومت کے خلاف پہلے روز سے مقابلہ کیا ہے، پی ڈی ایم کو غیرجمہوری حکومت کو ہٹانے کا راستہ دکھایا تھا لیکن انہوں نے اس راستے کا انتخاب نہیں کیا یہ ان کی مرضی تھی۔ پی ڈی ایم کے آئندہ ہونے والے جلسے کو خوش آمدید کہتے ہیں۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر