راولپنڈی(نیشنل ٹائمز): آرآئی سی اسپتال میں سگی ماں کم سن بچے کو مارنے کی کوشش کررہی تھی کہ وارڈ نرس نے موقع پرپہنچ کربچے کی جان بچائی۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق آرآئی سی اسپتال میں سگی ماں کم سن بچے کومارنے کی کوشش کررہی تھی کہ وارڈ نرس نے موقع پرپہنچ کر بچے کی جان بچائی۔ فوٹیج میں ماں بچے کا گلہ دبا کر مارنے کی کوشش کرتی ہے۔کم سن بچے ذوالقرنین کا آرآئی سی میں کامیاب آپریشن ہوا۔ بچے کے خون کی گردش میں رکاوٹ ختم کردی گئی۔ایم ایس ڈاکٹرسہیل احمد کا کہنا ہے کہ بچہ کا مکمل علاج کرکے چائلڈ پروٹیکشن بیوروکے حوالے کریں گے جب کہ بچے کو مارنے کی کوشش پرخاتون کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
راولپنڈی میں اسپتال میں سگی ماں کی کم سن بچے کومارنے کی کوشش



