لاہور میں 66 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالی گاڑی پکڑی گئی

لاہور(نیشنل ٹائمز)سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے 66 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو دھر لیا، کار ڈرائیور نے 57 مرتبہ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کی تھی۔66 مرتبہ ای چلان والی گاڑی ٹریفک پولیس کے قبضہ میں بالآخر آ گئی، 07 مرتبہ اوورسپیڈنگ، 02 مرتبہ لین لائن کی خلاف ورزی کی، ڈرائیور کو 32 ہزار سے زائد جرمانہ عائد کر کے گاڑی کو تھانہ سول لائنز میں بند کردیا گیا۔ واجبات جمع کروانے پر گاڑی حوالے کی جائے گی۔20 ہزار سے زائد ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے کاغذات کو قبضہ میں لیا گیا، سٹی ٹریفک پولیس کی 17 ٹیمیں ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی بھی کررہی ہیں، ٹریفک وارڈنز کو ڈیوائسز اور پرنٹر بھی فراہم کئے گئے ہیں۔ ڈیوائسز کی مدد سے باآسانی ای چالان نادہندہ گاڑیوں کا پتہ کیا جا سکتا ہے، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کےخلاف ٹریفک پولیس اور سیف سٹی کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ ٹریفک قوانین کا احترام کریں۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر